مینار، نُور مُقدم یا پھر موٹر وے کیس ہو، ہمیشہ عورت ہی کیوں؟ مشہور شخصیات جو عورتوں کے حق میں بولتے ہوئے نظر آتے ہیں

image

حقوق سب کے برابر ہوتے ہیں، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، لیکن ہمارے معاشرے میں عورت کی تذلیل کرنا ایک عام بات ہے، کوئی بھی کبھی کچھ بھی کہہ دیتا ہے، ایسے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں جن سے عورتوں کی دل آزاری ہوتی ہے، ہماری کچھ مشہور شخصیات بھی ایسی ہیں جو عورتوں کے حقوق پر بات کرتے اور آواز اٹھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مایا خان:

اداکارہ و ماڈل مایا خان مُلک میں ہونے والے زیادتی کے واقعات خصوصاً عائشہ اکرام، موٹر وے زیادتی کیس، چنگچی میں ہُوا واقعہ، نُور مقدم کی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' اتنے سارے لوگ گدھ کی طرح اس وقت اس بچی (عائشہ اکرام) پر جھپکے پڑے تھے، کیا سوچ کر انہوں نے یہ حرکت کی، ہر کوئی جو سوال کر رہا ہے وہ صحیح تو سوال کر رہا ہے، عائشہ ہمت نہیں ہارنا تم ایک مضبوط لڑکی ہو، اب تو لوگ عورت کو عورت نہیں، انسان کا بچہ بھی نہیں سمجھتے ہیں، ہمت والی ہو عائشہ، مجھے تمھاری بہت فکر ہے، تمہیں اللہ اور طاقت دے، میں اللہ کے انصاف کا انتظار کروں گی، جتنی بھی باتیں کر رہے ہیں وہ سب اپنے حساب سے بول رہے ہیں، کہاں تھی پولیس 14 اگست کے دن ؟ عوامی دن پر پولیس ہی عوام کے لئے موجود نہیں تھی؟ ہزاروں سیکنڑوں لوگوں کو کیسے پکڑیں گے جو لوگ یہ وال کر رہے ہیں وہ اللہ کی عدالت سے ڈر جائیں، یہاں نہیں پکڑے گئے تو وہاں ضرور پکڑے جاؤ گے، نور مقدم کے کیس میں کچھ کہہ نہیں سکتی، ظاہر تمہیں تو خدا سے ڈرنا چاہیئے،پکڑنا ہے تو ان کو پکڑیں جو قائد کے مزار پر کھڑے پو کر ناچ گانا کرتے ہیں، مجھے معاف کیجیئے، ہماری قوم کس طرف جا رہی ہے، وہ تمام تو سیکنڑوں کی تعداد میں عائشہ کے اوپر حملہ کر بیٹھے تھے وہ لوگ طوبیٰ کریں گے، استغغار کریں گے، انہیں اپنی ماں اور بہن کی بھی عزت کا خیال نہیں ہوگااللہ ہر بہن بیٹی کی عزت کو بچائے، ہم سب کے پردے رکھ ۔ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے، سب سے بچ جاؤ گے، اللہ سے کیسے بچو گے؟ ''

یاسر حسین

'' عورت کو چاند پر ہونا چاہیے کیونکہ وہ زمین پر محفوظ نہیں۔ نیل آرم سٹرانگ کی جگہ چاند پر جانے والا پہلا انسان کوئی عورت ہونی چاہیے تھی۔ مرد چاند پر کیا زمین پر بھی بادشاہ بن کر بیٹھا ہے ۔ ''

بلال عباس

''اس معاشرے میں بطور مرد آج میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ آخر کب شرم آئے گی ہمیں؟ '' ہم کب سدھریں گے؟

عائزہ خان

'' اب تک کورونا کی وجہ سے کہتے ہیں کہ گھرمیں محفوظ رہیں، لیکن شرم آتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ گھر میں رہیں، اب باہر بہنوں کی عزت کو خطرہ ہے۔ ''

نعمان اعجاز

'' عائشہ اکرام کے واقعے کو سننے کے بعد سے بہت تکلیف میں ہوں اور بہت شرمندگی بھی محسوس ہو رہی ہے۔‘ کیا ایسے ہوتے ہیں پاکستانی، ایسے ہوتے ہیں مرد، ایسے ہوتے ہیں مسلمان۔‘ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ اس واقع میں ملوث سب کو پکڑیں اور کڑی سے کڑی سزائیں دیں، 400 کا لشکر تھا ان کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts