ماں خدا کی طرف سے عطا کردہ ایک بہترین نعمت ہے جو اگر کسی سے محروم ہوجائے تو وہ اس کا درد و غم برداشت نہیں کر پاتا۔ ماں کی جدائی دل میں پہاڑ جیسا بوجھ پیدا کرتی ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور بھی کرنا ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے۔
شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے کئی ستارے موجود ہیں جن کی مائیں اس دنیا سے رخصت ہوئیں اور وہ آج بھی اپنی والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔
آج ہم 5 مشہور شوبز کے بارے میں جانیں گے جن کی مائیں حال ہی میں اس دنیا سے چلی گئیں۔
1- اکشے کمار کی والدہ آرونا بھاٹیہ
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی والدہ آرونا بھاٹیہ آج دنیا سے چل بسیں جس کی تصدیق خود ان کے بیٹے اکشے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر کی۔
وہ کئی روز سے ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں اور شدید بیمار تھیں۔ اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی خبر ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں دی جس میں انہوں نے لکھا کہ "وہ میرے لیے سب کچھ تھیں اور آج میں اپنے دل میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں۔ میری ماں محترمہ آرونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور والد کے ساتھ دوسری دنیا میں جاکر مل گئیں۔
2- ندا یاسر کی والدہ فہمیدہ نسرین
معروف اداکارہ و شو میزبان ندا یاسر کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ پرستار نہ صرف ان سے واقف ہیں بلکہ ان کے اہلخانہ کے بارے میں بھی کافی کچھ جانتے ہیں۔ ندا یاسر کی والدہ بھی رواں سال فروری جہاں فانی سے رخصت ہوئیں۔ ندا اکثر اپنے پروگرامز میں اپنی والدہ محترمہ کو یاد کر کے اشکبار ہوجاتی ہیں۔
والدہ کے گزر جانے کے بعد ندا یاسر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'ہماری پیاری، مضبوط اور لڑنے والی والدہ ہمیں تنہا چھوڑ گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔
3- شگفتہ اعجاز
ہم سب شگفتہ اعجاز کو ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانتے ہیں جو 3 دہائیوں سے زائد عرصے سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں کتنی محبت کرنے والی اور سب کا خیلار رکھنے والی شخصیت ہیں۔ جو مداح انسٹاگرام پر شگفتہ اعجاز کو فالو کرتے ہیں وہ ان کی والدہ کو بھی جانتے ہوں گے جو رواں سال مارچ میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔
اپنی والدہ سے بے حد پیار کرنے والی اداکارہ شگفتہ اعجاز ان کے انتقال کے بعد کئی دنوں تک شدید غم میں مبتلا تھیں۔
4- سعد قریشی
شوبز اداکار سعد قریشی ان مشہور شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے کورونا کے باعث اپنی ہر دل عزیز والدہ کو کھویا۔
5- صبور سجل علی کی والدہ
معروف اداکارہ بہنیں صبور اور سجل علی کی والدہ خون کے کینسر کا شکار ہوکر اس دنیا سے چلی گئی تھیں۔ صبور علی کئی پروگراموں میں اپنی والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہوجاتی ہیں کیونکہ ان کی والدہ کا اس دنیا سے جانا ایک تکلیف دہ عمل تھا۔ ایک انٹرویو میں صبور علی نے بتایا کہ
ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ماما اب ہمارے ہاتھوں سے جا رہی ہیں۔ ڈاکٹڑز نے انہیں جب مشینوں پر رکھ دیا اور ان کی سولہ دن میں ہی ّخری سانسیں قریب آگئیں تو مجھے پتہ چلا کہ والدہ ہمیں چھوڑ کر نہیں جانا چاہتیں۔ یہ احساس بہت تکلیف دہ تھا۔وہ اپنے بیٹے کو دیکھے بغیر روھ کو بھی نہیں جانے دینا چاہتی تھیں۔ جب علی آیا تو ماما نے آخری سانسیں لیں۔ صبور کے دل میں یہ درد ہمیشہ کے لئے بس گیا ہے جو کبھی نکل نہیں سکتا۔