سدھارتھ کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی بلکہ انکا کسی سے جھگڑا ہوا تھا ۔۔ راکھی ساونت نے سدھارتھ شکلا کی موت سے متعلق حیران کن انکشاف کردئیے

image

مشہور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اداکار سدھارتھ شکلا کی موت پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر راکھی ساونت نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یہ کہتی ہوئی سنی گئی کہ وہ اس وقت بہت صدمے میں ہیں۔

لیکن انہیں ابھی پتا چلا ہے کہ انکی موت دل کا دورہ پڑنے سے نہیں ہوئی؟ جس رات انکا انتقال ہوا اس رات وہ ساڑھے 8 بجے کس کے پاس گئے، اسے رات انکی بی۔ایم۔ڈبلیو کا کانچ ٹوٹا ہوا تھا۔

یہی نہیں بلکہ جب وہ کسی سے مل کے آئے تو رات 3 بجے انکی طبعیت خراب ہوئی جس کی وجہ سے والدہ سے کہا کہ طبعیت ٹھیک نہیں تو وہ دوائی کھا کر سو رہے ہیں، یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ دوائی کون سی تھی؟ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ سدھارتھ کا اپنی بلڈنگ میں جھگڑا ہو ا تھا ، کیا ان پر کوئی دباؤ تھا ؟جھگرا کس سے ہوا تھا؟ سب لوگ جاننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا کی موت 2 ستمبر کو ہوئی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑا اور انکا انتقال ہوگیا اور صبح وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس کے علا وہ سدھارتھ شکلا کی عمر اس وقت 40 سال تھی اور وہ 2 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اکلوتے بیٹے بھی تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts