مذہبِ اسلام کو سیکھنے اور سمجھنے کی ہدایت اگر کسی کو حاصل ہوجائے تو وہ مکمل طور پر اللہ کی طرف راغب ہوجاتا ہے۔
آج ہم جن دو مشہور خاتون شخصیات کا تذکرہ کریں گے انہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کی اور آج ان کے فالوورز کی تعداد بھی دگنی ہوچکی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اب اسلام کا درس بھی دینا شروع کر دیا ہے اور لوگوں کو دین کی جانب رجوع ہوجانے کی نصیحت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
1- ثنا خان
گذشتہ برس اکتوبر میں ثنا خان کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اب وہ ساری عمر دین اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے گزاریں گی۔
اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب اُن کے لیے دُعا کریں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر ہمیشہ قائم رہیں۔
ثنا خان دین کی طرف تو راغب ہوگئیں ساتھ ہی انہوں نے اسلام کا درس دینے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ان شادی معروف بزنس مین مولانا مفتی انس کے ساتھ گذشتہ برس 20 نومبر کو ہوئی۔
مفتی انس خود بھی دینی محافل میں اسلام کا درس دیتے ہیں انہیں کے ساتھ رہتے ہوئے ثنا خان نے درس دینے شروع کر دیا۔ ان کی ایک درس دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے۔
ثنا خان کیا بیان دیتی ہیں، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
2- نور بخاری
نور بخاری کا شمار بھی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اسلام کی خاطر اپنی فیلڈ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہا۔ نور بخاری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دینی بیان سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
علاوہ ازیں نور بخاری میلاد میں نعت رسول مقبول ﷺ بھی پڑھیتی دکھائی دیتی ہیں اور مجلس کا بھی اہتمام کرتی ہیں۔