علی ظفر کیس میں عفت عمر اور علی گُل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

image

علی ظفر کے خلاف میشاء شفیع نے ہراگی کیس دائر کیا تھا جس کے بعد انہوں نے دیگر اداکاروں اور قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر علی ظفر مخالف ایک مہم چلائی تھی جس پر عدالت کی جانب سے اداکارہ عفت عمر اور علی گل پیر کو عدالت میں پیشی کے لئے بار بار بلایا جاتا رہا اور دونوں نے کسی ایک پیشی میں بھی حاضری نہ دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں اداکارہ عفت عمر کو ملزمہ قرار دے دیا گیا ہے کہ نہ وہ پیشی پر حاضر نہیں ہوئیں اور نہ کوئی قانونی جواز بھی پیش کرسکیں۔ ج پر ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور اگلی سماعت پر لازمی پیش ہونے کا حکم دیا ساتھ ہی عدالت نے غیر حاضر ہونے پر علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان لینی غنی ، فریحہ ایوب ، حسام الزمان اور فیضان رضا نے مستقل حاضری معافی کی درخواستیں دائر کیں کہ وہ کراچی میں رہتے ہیں اس لیے ہر پیشی پر نہیں آسکتے ۔ کراچی میں رہنے کی وجہ سے سماعت پر غیر حاضر ہونا کوئی ٹھوس جواز نہیں، لہٰذا قانون کی روشنی میں تمام درخواستوں کو مسترد کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts