دلہن نے کیا ڈانس، تو دلہے نے پہنا رجسٹر جیسا لباس اور پھر ہوئی خوب جم کر تنقید۔۔ شوبز کی ایسی شادی، جن کی تصاویر اور ویڈيوز سوال اٹھا رہی ہیں

image

پاکستانی شوبز ستارے جب کسی خوشی کو مناتے ہیں تو ان کا ایک الگ ہی انداز ہوتا ہے، چاہے وہ شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا پھر کوئی چھوٹی سی تقریب۔

ہماری ویب کی اس خبر میں بھی ہم آپ کو مشہور پاکستانی اداکارہ منال خان کی شادی کی تقریبات سے متعلق بتائیں گے، کہ کس طرح ان کی تقریبات کا آغاز ہوا، اور ان کی فیملی خوشی کے اس موقع کو کس طرح منا رہی ہے۔

اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی خوشیوں کی شروعات ان کی منگنی سے ہوئی تھی، منگنی کی تقریب میں اداکارہ نے چاندی کے رنگ والا جوڑا پہنا تھا، جس پر جگمگاتے ستارے بھی جڑے ہوئے تھے، جبکہ احسن نے بھی منال کے جوڑے کے رنگ سے ملتا جلتا جوڑا پہنا تھا۔

ہاتھوں میں مہندی، کلائیوں میں گجرا، جوڑے سے میچ کرتی جیولری منال کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی تھی۔

منگنی کے بعد اب باقاعدہ طور پر منال اور احسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان تقریبات میں سب سے پہلے ڈھولکی سے شروعات ہوئی ہے۔

ڈھولکی کی تصاویر احسن محسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھیں، جس میں ڈھولکی کے مقام کو کچھ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ جیسے آج ہی شادی ہونے جا رہی ہے۔ اس تقریب کو کچھ اس طرح سجایا گیا تھا کہ پھولوں کی لڑیاں، رنگ برنگی جھالریں، جگمگاتا فرش، لائٹوں کا استعمال، ڈھولکی کو ایک الگ کی رنگ میں پیش کر رہا تھا۔

جوڑے کی ایک تصویر تو یوں معلوم ہو رہی تھی کہ جیسے جوڑا پاکستان کی سڑکوں پر چلنے والے دیوہیکل ٹرک کے پیچھے کھڑے ہوں۔ لیکن جوڑا اس تصویر میں پُر کشش دکھائی دے رہا ہے۔

جبکہ ڈھولکی کی جگہ کو جس طرح سجایا گیا ہے وہ تو سوشل میڈیا پر چرچہ میں ہی مگر منال اور احسن کے کپڑے بھی سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں ہیں۔

احسن نے ڈھولکی کے دن سفید شلوار کمیز اور رنگ برنگی چیک والا ویسٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔ یہ کوٹ کچھ اس طرح ہے جیسے کہ ٹیوشن کا رجسٹر ہوتا ہے، اور اس رجسٹر کا کور پیج جس طرح رنگ برنگی ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا صارف نے بھی احسن کے ویسٹ کوٹ پر خوب میم بنائیں۔ جبکہ منال نے آرنج رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا، جس میں وہ مزید نکھر کر سامنے آرہی تھیں۔

جبکہ اس ویڈیو میں منال اپنی خود کی ڈھولکی کو بھی انجوائے کر رہی ہیں۔ گانا بھی گا رہی ہیں اور ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ کہیں سے معلوم ہی نہیں ہو رہا ہے کہ یہ انہی کی شادی ہے۔

منال اور احسن نے اپنی شادی کا ایک منفرد دعوت نامہ بھی بنوایا ہے۔ اس کارڈ میں منفرد باتیں لکھی ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ پھوپیاں پھلیاں نے، بہناں نچیا نے یہ کارڈ احسن محسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شئیر کیا تھا۔

لیکن اس سب میں جہاں منال اور احسن انجوائے کر رہے ہیں وہیں ایمن اور ان کے شوہر منیب بٹ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ وہ بھی اس خوشی کے موقع کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ منیب نے اس موقع پر کُرتا پجامہ اور کوٹ زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ایمن نے جامنی رنگ کا سوٹ پہنا ہوا تھا۔ منیب تو ان لمحات کو محفوظ رکھنے کے لیے ویڈیوز بھی بنا رہے تھے۔ جیسے کہ وہ ان لمحات کو کبھی ختم نہیں ہونے دینا چاہتے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن احسن کو ہار پہنا رہی ہیں جبکہ منیب ان سب لمحات کو کیمرے میں محفوظ کر رہے ہیں۔ یہ کہہ سکتے ہیں کہ منال نے اپنی شادی پر اپنے جیجا ہی کو کیمرہ مین رکھ لیا تھا۔

اس طرح پھر آتا ہے دور دن، یعنی مایوں کا دن۔

مایوں کے دن منال نے پیلے رنگ کا غرارہ پہنا ہوا تھا، جبکہ ہاتھوں میں گجرے، کانوں میں گولڈن جیولری انہیں مزید خوبصورت بنا رہی تھی۔ احسن محسن نے مایوں کے دن نیلے رنگ کا کُرتا پجامہ زیب تن کیا ہوا تھا، البتہ اس بار ٹیوشن جرنل کے رنگ والا نہیں بلکہ پیلا ویسٹ کوٹ پہنا ہوا تھا۔ مایوں کی تقریب میں جوڑا خوب کھل رہا تھا، جبکہ منال کے چہرے پر خوشی ایسے ہی تھی جیسے کہ پیاسے کو ریگستان میں پانی دکھتا ہے۔

مایوں کے دن کی تقریبات سے متعلق منال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر لمحے کو انجوائے کر رہی تھیں۔ جبکہ انہوں نے ایک پشتو گانے پر بھی رقص کیا، جسے سب نے بے حد پسند کیا تھا۔

تصاویر بنواتے وقت ایمن نے منال کو پوز کے ساتھ تصویر کھچوانا بھی سکھایا جس کی ویڈیو منال نے اپلوڈ کی ہے۔

جبکہ دوسری طرف اداکارہ حرا سومرو جو کہ خدا اور محبت اور چپکے چپکے میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ منال خان کی ڈھولکی پر تنقید کرتے ہوئے انٹساگرام پر لکھتی ہیں کہ مجھے معاف کیجیے گا، اگر میں غلط ہوں تو مگر محرم میں ناچ گانے سے حکومت کو روکنا چاہیے، یا اللہ!۔

جبکہ ان کا مزید لکھنا تھا کہ لوگ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں، اچھل اچھل کر ڈریس اپ ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ اگر آپ کے گھر کسی کا انتقال ہوا ہوتا تو یہی ہوتا؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts