حجاب عورت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے، ساتھ ہی خود کو چھپانے اور لوگوں کی نظروں سے محفوظ رکھنے میں بھی یہ ہماری بڑی مدد کرتا ہے ۔ خواتین حجاب میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔ صرف ایک عام خاتون نہیں بلکہ بڑی بڑی اداکارائیں بھی حجاب پہنتی ہیں تاکہ خود کو چھپا سکیں، چاہے وہ بھارتی اداکارہ ہوں یا پاکستانی۔
٭ ریکھا:
بھارتی اداکارہ ریکھا بھی سر پر دوپٹہ پہن کر گھر سے باہر شاپنگ پر نکلتی ہیں، جیسے آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ ریکھا مال میں شاپنگ کرنے گئیں تھیں، جیسے ہی میڈیا ان کی جانب بڑھا انہوں نے دوپٹے سے اپنا چہرہ اور سر کو ڈھانپ لیا۔
٭ کترینہ:
کترینہ کیف ایک مشہور اداکارہ ہیں اور اکثر ہی میکسی یا شارٹس میں دکھائی دیتی ہیں، مگر یہ بھی بعض اوقات عبایا پہنتی ہیں، انہوں نے دُبئی کے کئی مالز میں شاپنگ کرتے وقت عبایا پہنے دیکھا گیا ہے اور یہ جب حضرت اجمیر شریف کی درگاہ پر گئیں تو چادر اوڑھ کر گئیں تھیں۔
٭ شُسمیتا سین:
شُسمیتا سین بھی سکارف پہنے ہوئے کئی عوامی مقامات پر گھومتی ہوئی نظر آئیں ہیں۔ فلموں میں تو کردار نبھانے کے لئے پہنتی ہی ہیں مگر اصل زندگی میں یہ یورپ میں سکارف پہن چکی ہیں۔
جن پر لوگوں نے بڑی تنقید کی تھی بعد ازاں انہوں اپنی سچائی میڈیا پر پیش کی۔
٭ جیکلن فرنینڈس:
جیکلن فرنینڈس نے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ہمراہ دُبئی کی شیخ زید مسجد کا دورہ کرتے ہوئے عبایا پہنا جس میں وہ بالکل مسلمان لگ رہی ہیں، البتہ یہ مذہبی اعتبار سے عیسائی ہیں۔ ان کی تصاویر کچھ لوگوں نے پسند اور کئی ہندو مذہب کے لوگوں نے نا پسند بھی کیں۔
٭ راکھی:
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی کچھ روز قبل ممبئی کی سڑکوں پر عبایا پہن کر گھوم رہی ہیں تھیں۔ جس کی وجہ انہوں نے بتائی تھی کہ یہ مجھے تحفے میں ملا لیکن جم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، لہٰذا خود کو چھپانے کے لئے میں نے یہ عبایا پہن لیا لیکن ان پر لوگوں کی جانب سے بہت تنقید کی گئی۔
٭ پریانکا چوپڑا:
پریانکا چوپڑا نے اپنے کسی پراجیکٹ کی وجہ سے عبایا پہنا تو اس پر تنقیدہ کی گئی، جس کے بعد وہ بھارت میں اصلی میں عبایا پہن کر گھومیں تو لوگوں نے کہا کہ ان کو پاکستان ہی بھیج دو۔
ہانیہ عامر:
اداکارہ ہانیہ عامر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں، یہ شوبز کا حصّہ بہت ہی کم عمر میں بن گئی تھیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم ' جانان ' سے کیا، جس میں انہوں نے معاون اداکار کی حیثیت سے کام کیا جبکہ ان کے کردار کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ' جس وقت میں اسکول جایا کرتی تھی وہاں میری ایک کلاس کی لڑکی ٹربن اسکارف پہنا کرتی تھی، مجھے وہ بہت اچھا لگتا تھا اور دل کرتا تھا کہ میں بھی پہنوں لیکن میں نے نہیں پہنا کیوں کہ میرے دوستوں نے مجھے ہمیشہ بغیر اسکارف کے دیکھا۔
ہانیہ کا کہنا تھا کہ ' بعدازاں ہم ایبٹ آباد شفٹ ہو گئے، اور وہاں مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تو میں نے اسکارف پہننا شروع کردیا، لیکن لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بنانے لگے کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ شائد میں صرف فیشن کی وجہ سے یہ پہن رہی ہوں، جس کے بعد میں نے یہ پہننا چھوڑ دیا '۔
حمائمہ ملک:
پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے جب مذہب کی خاطرشوبز چھوڑا اور عبایا پہننا شروع کیا تو ان پر بھی بہت تنقید کی گئی تھی۔
٭ وینا ملک:
پاکستانی اداکارہ وینا ملک کو بھی حجاب پہننے پر تنقید کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب وہ اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ حج پر گئیں تو لوگوں کے کمنٹس کچھ ایسے تھے کہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔