ایک غریب گھر میں پیدا ہوئیں اور پھر مکیش امبانی سے شادی ہوگئی ۔۔ جانیے نیتا امبانی کے کروڑ پتی بننے تک کے سفر کی داستان جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

مقبول بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور اُن کی بے شمار دولت سے تو ہر کوئی واقف ہوگا۔ امبانی خاندان کا شمار دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ان کی اہلیہ کا نام بھی بہت سے لوگ جانتے ہیں جن کا نام نیتا امبانی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مکیش امبانی کی نیتا سے شادی 8 مارچ سن 1975 میں ہوئی تھی۔ آپ سوچتے ہوں گے کہ مکیش امبانی کی نیتا سے شادی بہت دھوم دھام اور مہنگی شادی ہوئی ہوگی لیکن ایسا نہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مکیش اور نیتا کی شادی بہت سادگی سے ہوئی تھی۔

ارب پتی خاتون نیتا امبانی کی اپنی ایک الگ پہچان ہے۔ اگر کسی سے پوچھا جائے کہ نیتا کون ہیں تو وہ فوراًجواب دے گا کہ مکیش امبانی کی اہلیہ ہیں۔ آج ہم مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جانیں گے جو ان کے بیشتر مداح نہیں جانتے ہوں گے۔ انہوں نے کہاں سے تعلیم حاصل کی کیسے ایک کامیابن بزنس وومن بنیں آیئے جانتے ہیں۔

1- نیتا امبانی کی پیدائش ممبئی میں سن 1963 میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام روندرابھائی جبکہ والدہ کا نام پرنما دلال ہے۔ نیتا نے نرسی مونجی کالج آف کامرس سے بیچلرز ڈگری مکمل کی تھی۔

2- نیتا امبانی ایک جوائنٹ اور مڈل کلاس فیملی میں پلی بڑی ہیں۔ ان کے دادا کلکتہ میں فرانسیسی ٹیچر تھے۔

3- نیتا امبانی کو پڑھنے لکھنے کا شروع سے ہی شوق ہے اور ساتھ وہ ایک تجربہ کار کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔

4- مکیش امبانی سے شادی کے اپنے پڑھائی کے جنون کو لے کر انہوں نے پٹن گنگا کے پاس ایک رولرز اسکول کی ابتداء کی اور بعدازاں جام نگر میں ایک اور اسکول سیٹ اپ کیا۔

5- اس کے بعد جنوبی ممبئی میں دھیرو بائی امبانی اسکول کی شروعات کی۔ نیتا سے متعلق ایک اور اہم بات معلوم ہوئی کہ وہ وکیل بننے کی خواہشمند تھیں لیکن سسر کی طبعیت ناسازی کے باعث وہ وکیل کی پڑھائی پڑھ نہیں سکیں۔

6- شادی کے بعد 20 سال تک خبروں کی سرخیوں سے غائب ہوگئی تھیں پھر اچانک ایک نئے سفر کا آغاز کیا۔ وہ ریلائنس کمپنی کی چئیر پرسن کے روپ میں سامنے آئیں۔

7- نیتا واحد بھارتی خاتون ہیں جو عالمی اولمپکس کمیٹی کے میمبر کے لیے منتخب ہوئیں۔ فوربس ویب سائٹ کے مطابق نیتا امبانی ایشاء کی سب سے امیر اور طاقتور خاتون ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts