فیشن ہر دور میں کیا اور اپناتا جاتا رہا ہے، جیسا کہ پہلے کے دور میں ڈھیلی شرٹس اور کھلی پتلون والا فیشن بہت مشہور ہوا کرتا تھا۔ جبکہ آج کا فیشن مختلف ہوچکا ہے کیونکہ آج تنگ جینز اور شرٹس پہننے کا فیشن عروج پر ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ فیشن میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔
لیکن کچھ فیشن ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر انسان خود الجھن میں مبتلا ہوجاتا ہے اور یہ سوچتا ہے کہ آخر ایسا فیشن کرنے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی۔
آج ہم چند مشہور شخصیات کے عجیب و غریب فیشن ، ڈریسنگ اور بالوں کے اسٹائل پر ایک نگاہ ڈالیں گے جو لوگوں کو بالکل پسند نہیں آئے۔
رنویر سنگھ
مقبول بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اپنے منفرد فیشن کے طور پر کافی مشہور ہیں۔ وہ اکثر مختلف ٹی وی شوز یا کہیں بیرونی ممالک جاتے ہوئے عجیب و غریب فیشن میں دیکھے جا چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے فیشن سے متعلق کہا تھا کہ فیشن کرنا میرا اظہار اور مجھے اچھا لگتا ہے اور یہی میرا مخصوص انداز ہے۔
وقار ذکا
مشہور ٹیلی وژن ہوسٹ وقار کے اس فیشن کو "کلون کوچر" کا نام دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کسی ایوارڈ شو کی تقریب میں یہ لباس زیب تن کیا تھا۔
علی رحمان خان
معروف فلم اسٹار علی رحمان خان بھی دوسرے مردوں کی طرح انوکھے فیشن اور ڈریسنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نےبھی کسی ایوارڈ شو کی تقریب میں بمبل بی نما کوٹ پہنا تھا۔
حمزہ علی عباسی
بہت سے لوگ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ حمزہ علی عباسی سے اس طرح کے فیشن کی امید نہیں لگائی جا سکتی تھی۔ حمزہ علی عباسی نے ایوارڈ فنکشن کی تقریب میں اس طرح کا ڈریس پہنا تھا کہ جسے لوگوں نے بالکل پسند نہیں کیا تھا۔
عامر لیاقت حسین
معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کو اکثر مختلف ٹی وی پروگراموں میں الگ الگ رنگوں کے لباس پہنے دیکھا گیا ہے۔ ایک اپنے ہی پروگرام میں انہوں کہا تھا کہ سب رنگ اللہ کے بنائے ہوئے ہیں اور مجھے ہر طرح کے رنگ کے کپڑے پہننا اچھا لگتا ہے۔