6 سال محنت کی تھی پھر بھی پیسے کم پڑ گئے تھے پھر قرضہ لینا پڑا لیکن ۔۔ وہ مشہور اداکار جنہوں نے اپنا محل جیسا گھر بہت محنت سے بنایا

image

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو۔ حالات کی مجبوری کے باعث بہت سے افراد کی گھر خریدنے یا بنوانے کی خواہش پوری نہیں ہو پاتی لیکن جن کے پاس دولت ہوتی ہے وہ اپنا گھر بنوا لیتے ہیں۔

ایسا ہرگز نہیں ہے کہ گھر بنوانا آسان کام ہو بلکہ یہ کام بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔

شوبز کے معروف اداکاروں نے بھی اپنے گھروں کوبہت محنت سے تعمیر کروایا، آج ہم اسی حوالے سے جانیں گے۔

*جویریہ اور سعود

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی جویریہ اور سعود ٹی وی اسکرین سے زیادہ اب سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ اداکارہ جویریہ نے باقاعدہ اپنا یوٹیوب چینل کھولا ہوا ہے جس پر وہ مختلف ویڈیوز آئے روز شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل کے فالوورز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار ہے۔

جویریہ اور سعود کا گھر آپ سب نے دیکھا ہی ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنا خوبصورت گھر کس طرح تعمیر کروایا ؟ جوریہ کی جانب سے سال 2019 میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں ان کا زیر تعمیر تھا۔ معروف اداکار جوڑی کا گھر بننے میں کئی ماہ کا وقت لگا تھا۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ اداکار جوڑی نے اپنا محل جیسا قائم کرنے کے لیے اپنی فیلڈ میں بھرپور محنت کی جس کے بعد وہ عالیشان گھر بنانے میں کامیاب ہوئے۔

* ریمبو ( افضل خان) اور صاحبہ

پاکستان شوبز کے سینئر اور ہالی ووڈ کے نامور اداکار جان ریمبو سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی اداکار افضل خان کا تعلق لاہور سے ہے۔ پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامے گیسٹ ہاؤس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے افضل خان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے مگر کئی محنت اور لگن سے آج ان کا شمار ملک کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران جس میں ان کی اہلیہ صاحبہ میزبان تھیں، انہوں نے بتایا کہ اپنی اہلیہ کو کن مشکلات میں گھر خرید کر تحفے میں دیا۔

افضل خان کے مطابق انہوں نے جب نشو جی سے صاحبہ کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے یہ شرط رکھی کہ وہ انہیں صاحبہ کا رشتہ اس وقت دیں گی جب کہ وہ صاحبہ کے لئے الگ گھر بنائیں گے۔ اس وقت افضل خان کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے بہت مشکلوں سے صاحبہ کے لئے گھر بنانا شروع کر دیا تھا اور اس کے لئے انہوں نے 6 سال محنت کی تھی۔ یہاں تک کہ ان کے پاس پیسے کم پڑ گئے اور مالی طور پر بھی اداکار افضل خان کمزور ہو چکے تھے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس کام کے لئے انہوں نے اداکارہ ریما خان سے قرضہ مانگا جنہوں نے انہیں گھر بنانے کے لیے دو لاکھ دیے اور اس طرح انہوں نے شادی سے قبل گھر صاحبہ کو تحفے میں دیا تب ان کی شادی ممکن ہو سکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts