گیلیکسی لالی ووڈ کا مشہور پیج چلانے والی مزاحیہ ویڈیوز بنانے والی اماں جی کو ہر کوئی بہت زیادہ پسند کرتا ہے، ان کی محبت ہر کسی کو خاص لگتی ہے جس طرح یہ ڈراموں کی ہر ایک قسط کے بارے میں کبھی پیار بھرے انداز میں تو کبھی غصے والے انداز میں اپنے تبصرے دیتی ہیں وہ لہجہ سب کے دلوں کو خوب بھاتا ہے، کسی کی کھچائی کرتی ہیں تو کسی اداکارہ کی تعریف کرتی اما ں جی اصل زندگی میں خود بھی بہت پیار بھری باتیں کرتی ہیں ۔
اماں جی کا اصل نام لبنیٰ فریاد ہے اور ان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا مومن علی منشی اور بیٹی ایمان علی منشی ہیں۔ ان کا شو اماں ٹی وی پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہوا ہے کیونکہ اماں کے انداز نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔
اماں جی یعنی لبنیٰ کے گھر میں ان کی بہن باجی بلا ، ایک بیٹی ایک بیٹا، بڑی بہن، بھابھی، بھائی بھی ہیں۔ مارچ میں ان کی بھابھی کا انتقال ہوگیا تھا جس پر انہوں ناے پناے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ:
''
دعاؤں میں بڑی طاقت ہے، میری بہن باجی بلے کے لئے دعا کریں، اللہ ہم سب کو صحت دیں، آپ سے دعا ہے کہ ہمارے لئے دعا کریں، لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی بھابھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔
''
حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:
''
آج کا شو 100/200صرف آپکے سچے پیار کی وجہ سے ممکن ہوا آپکی مانگی ہوی دعائیں کام آئی ورنہ جو حالات تھے شو ہونا مشکل نہیں ناممکن تھا آپکے پیار کے شکریہ کے لیے میں نے آج کا شو جسطرح کیا ہے آپکو پتہ لگے گا کے میں نے آپکے پیار کا حق ادا کیا ڈھیر دن میں سارے ڈرامے دیکھنا اور پورے جوش سے خوشی سے ان کا ریو کرنا جس سے آپ خوش ہوتے ہیں آج کا شو آپکے اور میرے سچے پیار کی بھر پور عکاسی کرے گا بس اپنی دعاوں میں باجی بلا کو یاد رکھیے گا اللہ انھیں صحت والی زندگی دے کسی کا محتاج نہ کرے امین۔
''
اماں جی نے اپنے بچوں کے کہنے پر ڈراموں پر تبصرے شروع کئے، ورنہ وہ خود ہی گھر میں اس انداز سے باتیں کرتی تھیں جو گھر والوں کو خوب بھاتا تھا۔
ان کی ماضی کی تصاویر دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا کہ یہ اماں جی ہیں، یہ اتنی حسین اور بالکل مختلف دکھائی دیتی ہیں۔ دیکھیئے ان کی کچھ تصاویر:
لبنیٰ فریاد کے شوہر اور ان کے والد بہت پہلے ہی اس دنیا کو چھوڑ کر جاچکے ہیں۔