انڈیا میں ایک کے بعد بگ باس کے مشہور کنٹسٹنٹ کے انتقال کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اب سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد بگ باس کی سابق رکن اور مشہور ڈانسر سپنا چوہدری کی موت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بھارتی پنجاب کے علاقے ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ڈانسر سپنا چوہدری ایک روڈ ایکسیڈ ینٹ میں انتقال کر گئی ہیں۔
سپنا چوہدری بھی بگ باس کے سیزن 11 کی سابق رکن رہ چکی ہیں ۔اور لوگ سوشل میڈیا پر ہی افسوس کرنا شروع کر دیا تھا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپنا چوہدری کی موت کی یہ خبر بلکل جھوٹی ہے اور نہ ہی ان کا کوئی روڈ ایکسیڈ ینٹ ہوا ہے۔اس خبر کو سپنا چوہدری کے ساتھ فنکار دیو کمار نے قریبی دوست نے غلط ثابت کیا ہے۔
اس کے علاوہ اب سپنا چوہدری نے بھی اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں اور اس طرح کی تما م خبریں غلط ہیں۔