بلاآخر اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
نئے جوڑے کی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ہر طرف چھائی ہوئی ہیں۔ منال خان اپنی شادی پر لال رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جبکہ احسن محسن اکرام سیاہ رنگ کی شروانی پہنے ہوئے تھے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ منال خان اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔
دوسری ویڈیو میں دیکھا گیاجب منال خان نکاح اپنے نکاح کے وقت آبدیدہ ہوگئیں اور ساتھ ہی ان کی بہن ایمن خان بھی رو رہی تھیں۔
مزید تیسری ویڈیو میں اداکارہ منال خان کو اپنے سسرال رخصت ہوتے دیکھا جارہا ہے اور وہ اپنے اہلخانہ سے مل رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین منال اور احسن کے ایک ہوجانے پر انہیں ڈھیر ساری مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کو دعائیں دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایمن اور محسن احسن اکرام کے ولیمے کی تقریب 12 ستمبر بروز اتوار کے روز کراچی میں ہوگی۔