سوال فراز سے، جواب میرا کا۔۔ جانیے میزبان کے معصومانہ سوال کا اداکارہ میرا نے ایسا کیا مزاحیہ جواب دیا، جو سب ہنسنے پر مجبور ہو گئے

image

شوبز ستارے کئی مواقع پر کچھ ایسا کہہ جاتے ہیں جو کہ خود ان کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن جاتے ہیں۔ کئی ہو سکتا ہے میڈیا کی خبروں میں آنے کے لیے کرتے ہوں، لیکن اکثر بے دھیانی میں کچھ ایسی ہی باتیں کر جاتے ہیں۔

آج آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح اداکارہ میرا نے ایک شو میں ایسی ہی بات کہی تھی، جسے آج سوشل میڈیا پر صارفین تفریح کا ایک ذریعہ بنا رہے ہیں۔

اداکارہ میرا کے اس ویڈیو میں ہوا کچھ یوں کہ ایک پروگرام میں اداکارہ میرا اور فراز احمد مدعو تھے۔ دونوں مہمانوں سے ہوسٹ نے سوالات کیے جن کا جواب بھی دیا گیا۔

ہوسٹ کی جانب سے فراز احمد سے سوال کیا گیا کہ ہندوستان کے بہت سارے قومی ہیروز ہیں، یا شاید وہ اپنے لوگوں کو ہیروز بنا دیتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں 1947 جو قومی ہیروز تھے وہی اب ہیں، قومی لیول پر کسی کو ہیرو نہیں بننے دیا گیا۔ اس سوال پر فراز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن میں وہ خصوصیات تھی بھی انہیں کنڈئیم کر دیا گیا تھا۔

ایسے میں میرا بنا کچھ کہے کیسے رہ سکتی تھیں تو بس انہوں نے فراز کی بات کے دوران ہی کہہ دیا کہ ہمارے ہاں بھی ہے قومی ہیروز جیسے کہ شان، معمر رانا۔ یہ اچھا کام کر رہے ہیں۔

اس پر فراز نے بلا جھجک کہا کہ نہیں وہ اونچے لیول کی بات کر رہی ہیں۔ میرا کی اس نادانی پر سوشل میڈیا انہیں خوب میمز میں استعمال کر رہا ہے اور وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts