ہمارے درمیان اکثر لڑائی رہتی تھی ۔۔ شوبز کی 3 ایسی حیران کن طلاقیں جنہوں نے سب کو چونکا کر رکھ دیا

image

طلاق کو ہمارے معاشرے میں ایک بری نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ میاں بیوی کے درمیان جب ازدواجی تعلقات اور دیگر گھریلو مسائل کے سبب اتار اور مشکلات آنا شروع ہوجائیں تو نتیجہ آخر میں طلاق کی صورت میں نکلتا ہے۔

ہماری شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں کو بھی اس مشکل وقت سے گزرنا پڑا ہے۔ ان کے لیے علیحددگی ایک مشکل کام رہا ہے اور وہ اکثر پروگراموں میں شادی شدہ زندگی اور بعد میں طلاق ہوجانے کے بعد کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں۔

کچھ طلاقیں ایسی بھی تھیں جن کی خبر اچانک سامنے آئی اور مداحوں کو شدید حیرانگی ہوئی۔

آن ہم شوبز کی 3 اچانک ہونے والی طلاقوں کے بارے میں جانیں گے۔

1- علیزے گبول

گزشتہ کئی دنوں سے معرود ماڈل علیزے گبول کی اپنے شوہر کے ساتھ طلاق ہونے خبریں زیر گردش تھیں مگر واضح طور پر تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ پھر اچانک گزشتہ روز علیزے کے سابق شوہر ضوریز کی والدہ آسیہ عامرکی جانب سے تمام قیاس آرائیوں سے پردہ اٹھا دیا گیا۔

لڑکے کی والدہ آسیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے، ضوریز ملک علیزہ کے خلاف طلاق کے کاغذات پر دستخط کر رہے ہیں۔

خیال رہے چند ماہ قبل مشہور پاکستانی ماڈل علیزے گبول نے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سی ای او اور ملک ریاض کے پوتے ضوریز ملک سے شادی کی تھی۔ جوڑے کی شادی کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی تھی۔

2- نمرہ خان

اچانک اور بڑی طلاقوں میں سے ایک طلاق اداکارہ نمرہ خان کی بھی ہے اور وہ وقت نمرہ کے لیے انتہائی مشکل وقت تھا۔ اداکارہ کی طلاق کی تصدیق کافی دنوں بعد سامنے آئی تھی اور ان کے سابق شوہر راجا اعظم خود کی تھی۔

نمرہ خان کے شوہر راجا اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران طلاق کی تصدیق کی ہے۔

راجا اعظم کے لائیو سیشن کی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ایک کمنٹ کے جواب میں شادی کے چند ماہ بعد ہی اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں اداکارہ نمرہ خان کے شوہر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے۔

3- جویریہ عباسی

معروف اداکارہ اور فلم اسٹار شمعون عباسی کی کے درمیان طلاق کی خبر نے بھی ان کے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا تھا۔ - جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی شادی 10 سال تک چل سکی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ایک پروگرام کے دوران جویریہ عباسی نے کہا تھا کہ جب جوڑے کے درمیان اکثر لڑائی رہے اور ان کی کیمسٹری میچ نہ ہوپائے تو ان میں طلاق ہوجاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts