شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیا، جب بچے بڑے ہوگئے تو دوبارہ انڈسٹری میں کام کیا ۔۔ مشہور اداکارہ ندا ممتاز کا صدف کنول سے کیا رشتہ ہے؟ جانیئے ان سے متعلق کچھ چند دلچسپ باتیں

image

ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل میں مشہور اداکار عمران عباس عرف موسیٰ کی والدہ کا کردار نبھانے والی سینیئر اداکارہ ندا ممتاز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری، ٹیلی فلمز، ٹی وی اور پی ٹی وی کی 80 کی دہائی کی مشہور فلموں کی معروف اداکارہ ہیں اور ان کی والدہ اداکارہ سلمیٰ ممتاز بھی اپنے دور کی ایک مشہور اداکارہ رہ چکی ہیں۔

کردار

اداکارہ ندا ممتاز کئی مشہور ڈراموں میں سپورٹنگ کردار اور خصوصاً ماؤں کے کردار میں نظر آتی ہیں، لیکن ان کا دھیمہ لہجہ دیکھنے والوں پر سحر طاری کرتا ہے۔ ندا نے اب تک کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے 1987 میں سب سے پہلے ایک ٹیلی فلم کی تھی جس کی ہدایتکاری ان کے چچا (انکل) نے کی تھی۔

ڈرامے

ندا کے مشہور ڈراموں میں: '' رقصِ بسمل، تھوڑا سا حق، شہنائی، میرا رب وارث، دکھاوا، مہلت، تیری بے حسی، رازِ الفت، اڑان، میں اگر چپ ہوں، دیوانگی، دکھاوا، خوب سیرت، کہیں دیپ جلے، رمزِ عشق، میرا ہمدم، کیسا ہے نصیباں، تیرا یہاں کوئی نہیں، دلنواز، گمراہ، قید، حسد، مکافات، دل موم دیا، قرب، بے عیب، دیکھو چاند آیا، خالی ہاتھ، سن یارا، بلقیس عرف بٹو اور کئی مشہور ڈرامے شامل ہیں۔ ''

فلمیں

ان کی چند مشہور فلمیں: '' سرمایہ، گنداسہ، کالے چور، رانگ نمبر اور مہرالنساء ہیں۔ ''

شوبز 3 مرتبہ چھوڑا:

اداکارہ حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے انٹرویو میں نظر آئیں جہاں وہ بتاتی ہیں کہ: '' میں نے اپنی شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیا کیونکہ بچے ہوگئے اور ان کو میری ضرروت تھی، پھر بیٹی بڑی ہوئی تو اس سے پوچھا کہ کیا میں اداکاری شروع کرلوں تو اس نے کہا کہ کرلو اور پھر میں نے دوعبارہ شرعو کی، 2009 میں ماں کی وفات کے بعد بھی میں شوبز سے دور رہی اور ہھر حال ہی میں 2 ماہ کا شوبز سے بریک لیا کیونکہ میری اس کا انتقال ہوگیا تھا۔ لیکنا ب میں دل سے اور زیادہ محنت کرکے کام کی طرف راغب ہوئی ہوں، مجھے چھوٹے بڑے کرداروں سے مسئلہ نہیں بس کام سے دلچسپی ہے۔ ''

بچے

اداکارہ ندا ممتاز کے 3 بچے ہیں، ایک بیٹی عائشہ عمران جس کی شادی گذشتہ سال ہوئی اور 2 بیٹے ہیں، جن میں نے ایک بیٹا امریکہ میں ہے اور ایک چھوٹا بیٹا ہے۔ ساتھ ہی ان کا ایک چھوٹا سا پالتو شیرو بھی ہے جس کی یہ آج کل خوب دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

صدف کنول سے رشتہ:

اداکارہ ندا ممتاز صدف کنول کی خالہ ہیں۔ ندا ممتاز کی بہن صدف کی والدہ ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ندا کہتی ہیں کہ:

'' میری امی نے کبھی میرے کام کو پسند نہیں کیا، وہ ہمیشہ کہتی تھیں یہ کیا کرکے آئی ہو، کام کے اعتبار سے ماں نے کبھی تعریف نہیں کی، مگر انڈسٹری میں آنا ایک حادثاتی طور پر آئی تھی اور جب مجھے فلم کرنے کے لئے چنا گیا تو نہ مجھے معلوم تھا کہ ایسا کچھ ہوگا اور نہ والدہ کو، ہم پہلے گلبرگ میں رہتے تھے اور ہمارے پڑوس میں مشہور اداکار اور گلوکار بھی رہا کرتے تھے جو ب ماضی کی عظیم ہستیاں ہیں، میں نے وحید مراد اور دیبا جی کے ساتھ بچپن گزارا یہ سب ہمارے محلے دار تھے، کبھی کسی کے گھر کھانا تو کبھی کسی کے میں نے اپنا پورا بچپن مشہور اور ماضی کے سینیئر لوگوں کے ساتھ اٹھ بیٹھ کر گزارا، لیکن آج ویسا ماحول نہیں ہے۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts