میں لاہوری ہوں لیکن میرا دل ہنزہ کی وادیوں میں رہ گیا ہے... نادیہ جمیل کینسر کو شکست دے کر ہنزہ گئیں تو ان کے ساتھ کیا ہوا؟

image

"جب ایک لاہوری کیمبرج پہنچ جائے لیکن اس کا دل ہنزہ کی وادیوں میں کھویا ہو"

نادیہ جمیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسی تصاویر شئیر کی ہیں جس میں وہ انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں ہیں لیکن انھوں نے ہنزہ کی خاص سوغات وہاں کی ماتھا پٹی پہنی ہوئی ہے۔

ہنزہ کے لوگوں کے دل سونے کے ہیں

نادیہ آگے مزید لکھتی ہیں کہ" میں ہنزہ کی خوبصورت یادوں کو سوچ کر مسکرا رہی ہوں جہاں کھلے آسمان پر ستارے جگمگا کر خوبصورت روشنی بکھیرتے ہیں اور ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہم اصل میں کون ہیں جہاں کا پانی خالص اور لوگوں کے دل سونے کے ہیں۔ میں واپس آنے کا انتظار کررہی ہوں تب تک کہ لیے شکریہ ہنزہ"

نادیہ کو ہنزہ کیوں پسند ہے؟

نادیہ پاکستان کی ایسی اداکارہ ہیں جو عوام کی پسندیدہ ہیں۔ کینسر سے لڑنے کی وجہ سے عوام نادیہ کی صحت کے لئے دعاگو رہتے ہیں۔ کینسر کو شکست دے کر جب نادیہ ہنزہ کی خوبصورت وادیوں میں گئیں تو وہاں کی خوبصورتی اور تازہ ہوا نے ان کی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کیے یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ جا کر بھی وہ ہنزہ کے سحر کو بھول نہیں پارہیں۔ اس پوسٹ کے بعد بھی نادیہ جمیل کے فینز نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہنزہ کا روایتی زیور پہننے پر ان کی تعریف کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts