یہ جس لڑکی کے ساتھ آتا ہے اس کی شادی ہو جاتی ہے ۔۔ اداکار عثمان مختار اب ماہرہ خان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں کیا ان کی بھی شادی ہونے والی ؟ مداحوں کے مزاحیہ تبصرے

image

شوبز انڈسٹری میں یوں تو کئی کردار اور کئی چہرے نظر آتے ہیں مگر ب کی وجہ شہرت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ ایسے ہی اداکار عثمان مختار ہیں جنوہں نے کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے متعدد ماڈلز شوٹ میں بھی نظر آئے مگر ان کی وجہ شہرت اس وقت زیادہ بڑھی جبکہ انہوں نے ساتھی اداکار پر ہراسگی کا الزام لگایا، بہرحال آج کل ان کا ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے آن سکرین پیش کیا جا رہا ہے جس میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ ماہرہ خان، زینب قیوم، کبرٰی خان اور لائبہ وسطیٰ جیسی اداکارائیں دکھائی دے رہی ہیں۔

بنیادی طور پر یہ ڈرامہ عمیرہ احمد کے ناول سے اخذ کیا گیا ہے جس کی پزیرائی بھی بہت کی جا رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بھی اس کو خوب پسند کیا جا رہا ہے، البتہ اس پر کچھ مزاحیہ اور چٹ پٹے کمنٹس بھی سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اس سے قبل عثمان مختار ڈرامہ سیریل انا میں نیمل خاور کے ساتھ نظر آئے اور پھر بلاک بسٹر ڈرامے ثبات میں سارہ خان کے ساتھ دکھائی دیئے، مگر جوں ہی نیمل خاور اور سارہ خان نے عثمان مختار کے ساتھ پراجیکٹ کیا ان کی شادیاں ہوگئیں۔ اور اب یہی مداح کہہ رہے ہیں کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلا نمبر کس کا ہوگا؟ عثمان جس اداکارہ کے ساتھ آتے ہیں ان کی شادی ہو جاتی ہے اب کیا ماہرہ خان کی شادی پہلے ہوگی یا کبریٰ خان کی؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts