منال خان نے اپنی شادی پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا تھا ؟ قیمت نے سب کو چونکا دیا

image

حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ منال خان اور اداکار محسن اکرام کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔ مذکورہ جوڑے کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

'ہماری ویب' کی جانب سے منال خان اور احسن اکرام کی مایوں، نکاح اور پھر رُخصتی کی تازہ ترین ویڈیوز اور خوبصورت تصویری مناظران کے چاہنے والوں کے لیے پوسٹ کیے گئے جو انہیں بے حد پسند آئے۔ خیال رہے دونوں جوڑے کے ولیمہ کی تقریب آج کراچی میں منعقد ہے۔

سوشل میڈیا پر منال خان کے عروسی جوڑے کے بھی چرچے ہیں اور یقیناًان کے پرستار یہ جاننے کے لیے بے چین ہوں گے کہ آیا ان کی شادی کے لباس کی قیمت کیا ہوگی؟

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں منال خان کے عروسی لباس کی قیمت منظر عام پر آئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ کس ڈیزائنر نے بنوایا۔

ایک پوسٹ کے مطابق منال خان کے جوڑے کی قیمت 6 لاکھ 45 ہزار بتائی گئی ہے جبکہ ان کا برائیڈل ڈریس معروف فیشن ڈیزائنر انس ابرار کی جانب سے تخلیق کیا گیا ہے۔

انس ابرار دیگر شوبز اداکاراؤں کے بھی برائیڈل لباس بناتے ہیں۔

اداکارہ منال خان کی جانب سے ان کا برائیڈل لباس ڈیزائن کرنے پر انس ابرار کا شکریہ ادا بھی کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts