؟میں انتظام کرتی ہوں اور تم ۔۔ آریان خان اور اننیا پانڈے کی واٹس ایپ چیٹ کون کون سے نئے انکشافات سامنے لے آئی

image

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی اداکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ لیک ہوئی ہے جس میں وہ اننیا پانڈے آریان خان کو یہ کہتی ہیں کہ وہ انکے لیے گانجے کا بندوبست کرنے کی پوری کوشش کریں گی۔ یہ حقیقت سامنے آنے پر گزشتہ روز بھی اننیا پانڈے کو نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (این سی بی) تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا۔

اور یہی نہیں بلکہ آج صبح بھی انہیں (این سی بی ) بلایا گیا جہاں ان سے گانجے کا بندوبست کرنے سے متعلق پوچھا گیا کہ کیا حقیقت ہے اس بات کی کہ آپ واقعی ان کیلئے گانجے کا بندوبست کرنے والی تھیں تو انہوں نے کہا کہ وہ بات وت میں نے مذاق سے کہی تھی۔

اس کے علاوہ آریان خان کے انتہائی قریبی دوست نے اب انکشاف کیا ہے کہ آریان خان اپنی گرفتاری سے پہلے اپنے غیر ملکی دوستوں کے ہمراہ امریکا میں روڈ ٹرپ کا پراگرام بنا رہے تھے جو کہ انکی گرفتاری کے باعث ادھورا رہ گیا ہے اسی دوست کا کہنا ہے کہ آریان خان تنہائی پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ انکے زیادہ تر دوست فلمی دنیا میں نہیں۔

بلکہ امریکا، برطانیہ سے ہیں اور چند دوست خاندان میں سے ہیں۔اسی قریبی دوست کا کہنا ہے کہ ان کے غیر ملکی دوست بھی اب انکے لیے بہت پریشان ہیں اور مسلسل آریان خان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ان کی ماں گوری خان اور انکی بہن سہانا خان سے رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (این سی بی) نے کنگ خان شاہ رخ ن اور اننیا پانڈے کے گھر تحقیقات کے غرض سے چھاپہ بھی مارا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow