وہ اب کسی کی بیوی ہیں لیکن میں۔۔ سلمان خان ایک بار پھر ایشوریا کے بارے میں بول پڑے! دیکھیں

image

جب آپ کسی سے سچی محبت کرتے ہیں تو یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انسان آپ کے بغیر بھی بہت زیادہ خوش رہے. ہمیں ایسا نہیں بننا سوچنا چاہیے کہ اگر ہم سے رشتہ نہیں رہا تو کسی اور کے ساتھ بھی خوش نہ رہے

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کا جن کا 2010 میں "آپ کی عدالت" میں ایشوریا رائے کے حوالے سے دیا گیا بیان اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے. اس شو میں سلمان خان مزید کہتے ہیں کہ " مجھے خوشی ہے کہ ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن سے شادی ہوئی اور وہ بچن جیسے بڑے خاندان کی بہو بنیں"

واضح رہے کہ سلمان خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کی محبت کا شمار بالی وڈ کی مشہور ترین محبتوں میں کیا جاتا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ ایشوریا نے سلمان خان کو چھوڑنے میں پہل کی.

شو کے میزبان کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ کیا سلمان نے ایشوریا کے گھر جا کر اپنا ہاتھ کاٹا اور توڑ پھوڑ کی تو ان کا کہنا تھا کہ "ان باتوں کو بہت سال گزر چکے ہیں اب ایشوریا کسی کی بیوی ہیں. میں بہت خوش ہوں کہ اُن کی شادی ابھیشیک بچن سے ہوئی ہے. ابھیشیک بہت اچھے انسان ہیں. ان وہ دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں. ایک دوست کی حیثیت سے یہ میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US