کیا واقعی ویرات کوہلی استعٰفی دینے والے ہیں؟ مشتاق احمد نے کوہلی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

image
ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ان کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں جن کو خوب عوامی و بین الاقوامی پزیرائی ملی۔ کوہلی کی بیٹنگ اور چھکوں کی دھوم صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی ہے، لیکن جس طرح سے اس ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی دیکھی گئی وہ ناقانلِ یقین تھی۔ بہرحال کوہلی سے متعلق پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد نے پیشن گوئی کی ہے کہ کوہلی اب کپتانی سے استعٰفی دینے والے ہیں، اب ناصرف ویرات کپتانی چھوڑیں گے بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے کیونکہ وہ ایک خاندانی آدمی بھی ہیں ان کی بیٹی ہے، وہ اب اپنی خاندانی زندگی پر توجہ دینا چاہیں گے۔ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ڈریسنگ روم میں کوہلی کے اپنی ٹیم کے ساتھ معاملات میں پیچیدگیاں ہیں جس کی بڑی وجہ ورلڈ کپ میں ناکامی دکھائی دے رہی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ چیزیں تو اُسی وقت بدل گئی تھیں جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی لیکن بی سی سی آئی نے اس دعوے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سچ نہیں بعد ازاں ویرات نے خود تصدیق کی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے۔'' اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا واقعی کوہلی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی چھوڑ کر بھارت کے لئے اپنی خدمات انجام دیں گے یا پھر کرکٹ کو خدا حافظ کہہ دیں گے؟ آپ کو کیا لگتا ہے، ہمیں hamariweb.com کے کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیے گا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US