انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ہیری بروک کریں گے۔ ٹیم میں جاز بٹلر، عادل راشد، جوفرا آرچر، فل سالٹ، سیم کرن اور بین ڈاکٹ جیسے سینیئر کھلاڑی شامل ہیں۔
انگلینڈ نے اسکواڈ میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا ہے جن میں ریحان احمد اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔ ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا میں تین ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی۔
تیز بالر جوفرا آرچر کو صرف ورلڈ کپ کے لیے سلیکٹ کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا میں سیریز کے لیے ان کی جگہ برائیڈ کارز کھیلیں گے۔ انگلینڈ کے تمام گروپ سی کے مقابلے ورلڈ کپ میں کلکتہ اور ممبئی میں منعقد ہوں گے۔