زمبابوے کے شہر ہرارے میں ہونے والی تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
آج ہونے والے میچ میں زمبابوے کے کپتان مائیکل بلیک ناٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی۔