میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2021ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹونے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں 25نومبر کے بعد متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مارکس شیٹس حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر طلباء و طالبات کو دے دی جائیں، شکایت ملنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق پیر15نومبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، منگل 16 نومبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،بدھ 17 نومبر کو شاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم، لانڈھی اورجمعرات18 نومبر کو لیاری، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ، صدر، کورنگی کی مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے۔ بعد ازاں طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے اسکروٹنی فارم جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان پہلے ہی 3 نومبر کو کیا جا چکا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts