مجھے صرف بیوی کا سہارا تھا مگر ۔۔ جانیے شوہر کی دکھی کہانی جس کی بیوی نے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی عائزہ کی طرح شوہر کو چھوڑا

image

لڑکی کسی بھی روپ میں ہو اللہ پاک کا خوبصورت تحفہ ہے مگر عورت خود ہی اپنا گھر بھی خراب کرنے کی طاقت رکھتی ہے تو بلکل ہم اپ کو پاکستان کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل " میرے پاس تم ہو" سے متاثر تھی اور شوہر کو بس دولت کی خاطر چھوڑ گئی اور تو اور صرف شوہر کو ہی نہیں بلکہ اپنے بچوں کی بھی پرواہ نہیں کی۔

پاکستان کا ایک شہری جس کا نام محمد شعیب ہے اس کی بیوی نے عائزہ خان کی ہی طرح اپنے شوہر کو چھوڑ کر چلی گئیں کہ اب تمہارے پاس کچھ نہیں رہا۔ڈرامے میں تو شوہر کے پاس کچھ نہ تھا تو عائزہ خان ہمایوں سعید کو چھوڑ کر گئیں۔

مگر محمد شعیب کے پاس سب کچھ تھا لیکن کاروبار ختم ہوا تو ان پر بہت سارا قرضہ چڑھ گیا اور 2 کنال کا بڑا اور بہترین گھر بھی فروخت ہو گیا۔

تو انکے بچوں کی ماں نے کہا کہ مجھے ایسی زندگی چاہیے جس میں عورت کے پاس بڑی گاڑی، زیور، ڈائمنڈ اور کھولا پیسہ ہو ان باتوں کو سننے کے بعد گھر میں کچھ جھگڑے بھی ہوئے۔

مگر انہوں نے سمجھ لیا کہ اسے اگر میں اسے روک بھی لوں تو یہ اب انکی نہیں رہی تو اس نے اپنی بہن کو بلا یا اور اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئی یہاں بھی عائزہ خان اور انکی بیوی میں ایک یکسانیت یہ ہے کہ وہ اپنے عاشق اور یہ اپنی بہن کے ساتھ بیٹھ کر گئیں۔

اب حالات بلکل بدل گئے بچے بھی ڈپریشن میں چلے گئے اور ہر وقت ماما،ماما کرتے رہتے اور انہوں نے تو خود کو ایک سال کیلئے کمرے میں بند کر لیا اسی پریشانی کی وجہ سے انکا کافی وزن بھی کم ہو گیا کہ ان کے ساتھ یہ ہوا کیا ہے کہ کاروبار کیا ختم ہوا میرا جیون ساتھی بھی لوگوں کی طرح چھوڑ کر چلا گیا مگر انکے والدین نے انہیں اور بچوں کا کافی سنبھالا مگر اب یہ ٹھیک ہیں اور۔

اب بچوں کے ساتھ مل کر یوٹیوب چینل کھول لیا ہے جس میں اپنی روزانہ کی زندگی پر وی لاگنگ کرتے ہیں جسے صارف بہت پسند کرتے ہیں اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ باپ اور بچوں کا آپس میں دوستوں والا رشتہ ہے ماؤں اور باپ والی سب باتیں وہ اپنے پاپا سے ہی کرتے ہیں اور باپ بچوں میں یہ پیار محبت اور سلوک ہی لوگوں کو بہت پسند آتا ہے۔

اب انکے یوٹیوب چینل پر 22 ہزار سے زائد فالوورز ہیں یہی وجہ ہے کہ اس چینل سے انہیں اب کمائی بھی ہونا شروع ہو گئی۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسی سنگدل ماں کا اب کیا ہوا ہوگا جس نے اپنے ہاتھوں ہی اپنا گھر اجاڑ دیا۔

تو ایسے لوگوں کا کیا ہوگا کیونکہ اللہ پاک بھی اوپر سے دیکھ رہا ہے اس وقت اسے کوئی پیسے والا نہیں ملا اور وہ اپنے ماں باپ کے گھر ہی ہے اور وہی اس کا مکمل خرچہ اٹھاتے ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ اس عورت کو ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" کی عائزہ خان سے اس لیے جوڑا گیا کیونکہ یہی اس کا بہت پسندیدہ ڈرامہ تھا بقول انکے شوہر کے اور یہ پوری کہانی اس ڈرامے سے ملتی بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow