بچوں کے پسندیدہ کارٹون ٹام اینڈ جیری اصل زندگی میں کون ہیں؟ جانیئے ان سے متعلق دلچسپ باتیں

image

ٹام اینڈ جیری ایسے کارٹون ہیں جن کو آج بھی کروڑوں بچے دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے پسند کیا جانے والا یہ کارٹون صرف بچے ہی نہیں بلکہ نوجوان بھی دیکھتے ہیں۔ جیری کی چٹ پٹی حرکتیں دیکھ کر بچے بھی ان کو اپناتے اور اپنے گھر والوں کو تنگ کرتے ہیں۔

اب تو ٹک ٹاک، سنیک ویڈیوز اور دیگر سوشل سائٹس پر لاکھوں ویڈیوز اور میمز میں ٹام اینڈ جیری کو یاد کیا جاتا ہے۔ آج تک کسی کو نہیں معلوم تھا کہ ٹام اینڈ جیری اصل زندگی میں کون ہیں؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق: ’ ٹام‘ کے کردار کا اصل نام ’تھامس جیسپر کیٹ سنیئر‘ جبکہ ’جیری‘ کا اصل نام ’گیرالڈ جنکس ماؤس‘ ہے۔ جب ٹام اینڈ جیری کارٹونز پہلی بار 1940ء میں نشر کیے گئے تھے اس سیریز میں بھی اِن کا نام جیسپر اور جنکس ہی تھا۔

تھامس جیسپر کیٹ سنیئر ایک ووکل آرٹسٹ تھے وہ کئی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ اٹلی، فرانسیسی جرمن اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ شکار کرنا ان کا سب سے خاص مشغلہ تھا۔ ان کا ایک بیٹا، ایک بیوی، ایک بوڑھی ماں، خالہ، بہن اور ایک بھانجا تھا قریبی۔ جبکہ ماؤس گیرالڈ جنکس ماؤس کو ہراسگی کے کیس میں قید بھی ملی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow