کیا واقعی سجل اور احد کی علیحدگی ہوچکی ہے؟ مینیجر نے حقیقت بتا دی

image

شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کے مداح انہیں بے حد پسند اور انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین کو احد اور سجل اب اتنا ساتھ دکھائی نہیں دیتے جتنا پہلے ڈراموں میں اور ایک ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرتے دکھائی دیتے تھے۔ مداح ان کی جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ لوگ احد اور سجل کی علیحدگی کے بارے میں قیاس آرئیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ ڈیجیٹل میڈیا خبر کے اداروں کی جانب سے دونوں اداکار جوڑی کی علیحدگی سے متعلق خبریں چلائی جا رہی ہیں جس پر ان کی مینیجر کا سخت الفاظ میں رد عمل سامنے آیا ہے اور ان کی علیحدی کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سجل علی کی مینیجر نے ڈیجیٹل خبر رساں ادارے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک صحافت ہے کہ آپ اپنی ریٹنگز بڑھانے کے لیے کسی کی نجی زندگی پر خبریں بنا کر شائع کریں۔

اداکارہ کی مینیجر کا ردعمل آنے کے بعد اداکار جوڑی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ سجل اور احد الگ نہیں ہوئے ہیں اور ہماری دُعا ہے کہ وہ دونوں ہمیشہ خوش اور ایک ساتھ رہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر سال 2020ء میں لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow