کپل شرما کے ساتھی کامیڈین نے زہر کھالیا

image

مشہور بھارتی کامیڈی شو کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما گزشتہ کئی سالوں سے کامیڈی پروگرام کی بدولت جانے جاتے ہیں۔

گزشتہ 2 سال میں وہ ساتھی اداکار سنیل گرور سے بدتمیزی کرنے کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر چرچے میں رہے تھے۔

لیکن اب ان سے متعلق ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما شو کے ساتھی اداکار نے زہر کھا لیا۔

ساتھی اداکار تیرتھ آنند راؤ، کپل شرما کے ساتھ گزشتہ 15 برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تیرتھ کورونا کی صورتحال کے بعد سے کام نہ ملنے پر شدید دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ اس پریشانی میں انہوں نے زہر کھایا۔

27 دسمبر کی شب انہوں نے زہر کھایا تاہم پڑوسیوں کے بروقت اقدام نے انہیں ایک نئی زندگی دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow