شوبز کے ستارے اکثر ٹی وی پر جب نظر آتے ہیں تو سب کی توجہ اپنے انداز اور پیار کی وجہ سے حاصل کر لیتے ہیں، لیکن انہیں غصہ ہوتے ہوئے بہت کم لوگوں نے دیکھا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ندا یاسر اور یاسر نواز سے متعلق کچھ ایسی ہی معلومات فراہم کریں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز موجود ہیں۔ دراصل یہ ویڈیو مشہور پاکستانی سیلیبریٹی حنیف راجہ نے بنائی جو کہ پاکستانی شخصیات کے ساتھ پرینک کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
حنیف راجہ کے اس پرینک میں ندا یاسر شکار تھیں، ہوا کچھ یوں کہ ندا یاسر اور یاسر نواز کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اور ندا شوٹ کے سلسلے میں سیٹ پر موجود تھیں۔
اسی دوران یاسر بھی سیٹ پر آجاتے ہیں اور ندا سے باتیں کرنے لگتے ہیں، یاسر کو فون پر کالیں بھی آ تی ہیں جنہیں ندا نوٹ کرتی ہیں مگر دھیان نہیں دیتیں۔ اسی طرح کچھ دیر بعد ایک خاتون سیٹ پر آ جاتی ہیں اور یاسر کو دیکھنے لگتی ہیں، جس پر ندا اس خاتون کو دیکھنے لگتی ہیں۔
اسی دوران وہ خاتون یاسر نواز سے ان کی شادی کی خبروں سے متعلق سوال کرتی ہیں اور ساتھ ہی اپنے اور یاسر کے ساتھ بتائے لمحوں کو یاد کرانے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ بھول گئے وہ وعدے وہ قسمیں۔
جس ندا گھبراہٹ میں بولیں، کون ہو آپ، اور یہاں کیا کر رہی ہیں۔ وہ خاتون اصرار کر رہی تھیں کہ یاسر نے انہیں دھوکہ دیا ہے بے وقوف بنایا ہے۔ جس پر ندا نے کہا کہ ہو گیا نا دھوکہ، بن گئیں نا آپ بے وقوف، اب جائیں یہاں سے۔ اب تو شادی ہو گئی ہے۔
ندا بجائے شوہر پر شک کرتیں الٹا وہ شوہر کو سپورٹ کرتی دکھائی دیں۔ اگرچہ وہ پریشان بھی تھیں، مگر یاسر پر بھروسا رکھے ہوئے تھیں۔ لیکن جب یاسر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بطور مداح ان کے ساتھ چائے پی تھی تو ندا سے رہا نہ گیا اور وہ رونے لگیں، اور ساتھ ہی کہنے لگیں کہ سب یہاں سے چلے جائیں، کوئی یہاں نہیں رُکے۔
یاسر کو بھی کہہ دیا کہ آپ جائیں مجھے شوٹنگ کرنی۔ لیکن جب ندا کو پتہ چلا کہ یہ ایک مزاق ہو رہا ہے تو وہ بھی ہنس دیں، لیکن وہ سہم ضرور گئی تھیں۔