کیا لیڈی ڈیانا کی خواہش تھی، کہ کوئی پاکستانی ہی یہ کردار نبھائے، ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندانے پر بننے والے ڈرامے میں کردار کیوں دیا گیا؟

image

پاکستانی اداکار اگرچہ اپنے ہنر اور بہترین اداکاری کی وجہ سے پاکستان میں مشہور ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

"میرے پاس تم ہو" میں شاندار اداکاری کرنے والے ہمایوں سعید کو تو آپ سب ہی جانتے ہیں، اور ان کی اداکاری سے ہر کوئی واقف ہے۔

ان کی اسی محنت اور لگن کی وجہ سے ہمایوں کو نیٹ فلکس کے مشہور ڈرامے دی رائل میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

ہمایوں سعید پاکستان کے واحد اداکار ہیں جنہیں اس ڈرامے میں کاسٹ کیا جائے گا۔ دی رائل ڈرامہ لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنایا جائے گا۔ اس ڈرامے میں ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھائیں گے، یہ کردار نبھانے کے لیے اور لیڈی ڈیانا کی زندگی کے ہو بہو لمحات کی منظر کشی کرنے کے لیے کسی پاکستانی اداکار کو ہی چنا گیا، کیونکہ ڈاکٹر حسنات بھی پاکستانی ہی تھے۔

ڈاکٹر حسنات کو لیڈی ڈیانا مسٹر ونڈر فُل کے نام سے یاد کیا کرتی تھیں جبکہ ان دونوں کی ملاقات پاکستان میں لیڈی ڈیانا کے دورے کے موقع پر ہوئی تھی، ڈاکٹر حسنات پاکستانی نژاد برطانوی سرجن تھے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے ڈرامے کے پانچویں سیزن میں ہمایوں سعید کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کی گئی اور نومبر 2022 میں اس سیزن کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ کسی بھی پاکستانی اداکار کے لیے بہت بڑا موقع ہے کہ وہ عالمی طور پر اور نیٹ فلکس پر پاکستانی اداکار کے لیے لیڈی ڈیانا کی زندگی کے قریب رہنے والی شخصیت کا کردار نبھائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow