بھارت میں مسلمان اداکاروں پر تو جملے بھی کسے جاتے ہیں اور مخالفت بھی کی جاتی ہے، یہاں تک کہ پاکستان جانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے، مگر اس کے باوجود یہ بھارتی اداکار اپنے ملک ہی میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے جتیش ٹھاکر کی جانب سے شاہ رخ خان کے گھر منت سمیت کئی دیگر اہم مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔
دھمکی کے بعد مہاراشٹرا پولیس نے فوری ایکشن لیا اورجتیش ٹھاکر نامی شخص کو گرفتار کر لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور پہلے بھی کئی مرتبہ ایسی کالز کر کے پریشانی پھیلا چکا ہے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم گھریلو پریشانیوں کے باعث نشہ کرتا ہے۔