لتا منگیشکر آئی سی یو میں داخل، گھر والوں نے دعا کی درخواست کردی

image
بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو آئی سی یو میں داخل کردیا گیا۔ ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ گھر والوں نے ان کے چاہنے والوں سے دعا کی درخواست کردی۔ گلوکارہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ کچھ روز سے ان کو تیز بخار، نزلہ زکام اور شدید سانس لینے میں تکلیف تھی جس کے باعث فیملی ڈاکٹر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا۔
لیکن 4 گھنٹے آئی سی یو میں رہنے کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ البتہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کو تاحال آئی سی یو میں رکھا جا رہا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow