اداکارہ صبور اور علی انصاری کی شادی پر لوگوں کو دولہا دلہن سے زیادہ احد رضا میر کے نہ ہونے کا شکوہ تھا کہ کہیں سجل اور احد کے درمیان علیحدگی تو نہیں ہوگئی۔ وہیں کچھ لوگوں کو صبور کے مغربی لباس پر تعجب ہوا کہ یہ کہیں سے ولیمے کی دلہن نہیں لگ رہی ہیں۔ لیکن بات ابھی ختم نہیں ہوئی۔ معروف صحافی کرن ناز نے بھی ان کی شادی کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ:
''
عموماً میں شوبز سیلیبریٹیز پر تنقید کرتی نہیں ہوں لیکن علی اور صبور کی ہر تصویر میں بوس وکنار نکاح جیسی پاکیزہ تقریب کے رنگ میں بھنگ ڈال رہا ہے۔کچھ عشق گھر جاکر اور بغیر کیمروں کے پرایویسی میں ہوجاتا تو کیا ہی اچھی بات ہوتی۔ خیر جوڑے کو شادی مبارک
''
یہ صرف کرن ناز کی ہی رائے نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر صارفین بھی کچھ ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔