متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ایک بار پھر نئی ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ گذشتہ روز سے ان کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ہزاروں پاؤنڈز کی گڈیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اور لوگوں کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا تھا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی بار پاکستان سے برطانیہ اتنا بڑی رقم لے کر آرہی تھی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے کا ادارہ حرکت میں آیا اور حریم شاہ کے خلاف فوری کارروائی شروع کی۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے فوری ڈیلیٹ کر دی۔ سوشل میڈیا صارفین یہ پوچھ رہے ہیں کہ آخر وہ بڑی رقم آئی کہاں سے اور کس کی تھی؟
حریم شاہ کے پاس ہزاروں پاؤنڈز کس کے نکلے؟
ویڈیو میں حریم شاہ کے ساتھ ایک اور شخص موجود تھا جس نے خود کو منی ایکسچینج کا ملازم ظاہر کیا اور بتایا کہ یہ پیسہ انہی کا ہے۔
اپنی نئی ویڈیو میں حریم شاہ وضاحت پیش کر رہی ہیں، دیکھئے۔
ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ میں نے حریم کو کال کی تھی جس پر وہ میرے آفس لنچ پر آئی تھیں تو کلائنٹ کا جو پیسہ مجھے ڈیپازٹ کرنا تھا وہ رکھا ہوا تھا جس پر حریم نے مجھ سے ان پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنانے کی اجازت مانگی تھی۔
مذکورہ شخص نے کہا کہ ان کا پیسہ قانونی ہے، اگر منی لانڈرنگ کرنی ہوتی تو کھلے عام پیسہ ظاہر نہ کرتے، اس پیسے کا ثبوت موجود ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے ان بڑے لوگوں جن میں بزنس ٹائیکون بھی شامل ہیں انہیں پکڑیں جو حقیقت میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔