پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی اداکاری سے ہر کوئی واقف ہے۔ دونوں میاں بیوی ایک ساتھ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور اکثر مختلف پروگراموں میں بطور مہمان خصوص بھی دکھائی دیتے ہیں۔
جس طرح دیگر اداکار اپنی اپنی زندگی کے مشکل لمحات کے بارے انٹرویوز میں بتاتے ہیں اِسی طرح زارا نور عباس کے شوہر اسد صدیقی نے بھی اپنے 6 ماہ کے بچے سے متعلق پہلی بار انکشاف کیاجسے جان کر ان کے مداحوں کو افسردہ ہوگئے۔
اداکار اسد صدیقی نے ایک ویب شو میں اپنے بچے کو کھو دینے سے متعلق واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ زارا اور میں نے چند عرصہ قبل ایک بچہ کھو دیا تھا۔ یہ اسقاط حمل نہیں تھا، زارا نے درحقیقت 5 سے 6 ماہ کے بچے کو جنم دیا تھا جس کا انتقال ہوگیا تھا۔ اسے میں نے خود اپنے ہاتھوں سے دفنایا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام 'اورنگ زیب' رکھا تھا۔ یہ ایک اچھا وقت تھا جب ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے ہاں بچہ ہونے والا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کی وجہ سے ہم اپنا بچہ کھو بیٹھے۔
اسد صدیقی نے مزید کہا کہ "وہ ہمارے لیے خاص طور پر زارا کے لیے بہت مشکل وقت تھا۔ وہ بہت سے خرابیوں، ہارمونز کی تبدیلیوں اور بہت سی دوسری چیزوں سے گزری۔ میں کافی افسردہ ہوگیا تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، جو کچھ اس نے ہماری قسمت میں لکھا ہے، وہ ہمیں ضرور ملے گا۔ آپ یہ نہیں جانتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اللہ نے ہمارے لیے کچھ بہتر لکھا ہوتا ہے۔