پاکستانی سینئر اداکار اپنے منفدر اداکاری اور دلچسپ انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ان سینئر اداکاروں نے اپنے تجربے کی بنا پر ہمیشہ ہی سب کے دل جیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اس حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور پاکستانی اداکار رشید ناز کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے عالمی طور پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ ان کی جاندار اداکاری کو پاکستانی فلم خدا کے لیے میں دیکھ چکے ہیں، جس میں انہوں نے ایک مولوی کا کردار نبھایا تھا۔
رشید ناز اپنے کیرئیر کی شروعات ایک اردو ناٹک سے کی تھی جس کے بعد انہوں نے کئی پشتو اور اردو ناٹکوں میں کردار نبھایا۔ رشید ناز نے سید نور کی فلم میں کام کیا تھا۔
پشاور میں پیدا ہونے والے رشید ناز بتاتے ہیں کہ ان کا آبائی پیشہ تجارت تھا، ان کے دادا بھی تجارت کیا کرتے تھے۔ میرے والد بھی تجارت کرتے تھے اور ان دنوں میرا پڑھائی سے دھیان اٹھ چکا تھا تو میں بھی تجارت کی طرف ہی چل دیا۔
میں اس سلسلے میں افغانستان چلا گیا تھا جہاں میں نے پھلوں کے کھیت خریدے جن میں انگور، سیب، خوبانی، گرما۔ یہ پھل وہ وہاں سے پاکستان لایا کرتے تھے۔ وہ بتاتے تھے کہ ڈیڑھ سو زائد ٹرک گرمے کے پاکستان آتے تھے، اسی طرح 80 90 ڈبے انگور اور 50 ڈبے سیب کے آتے تھے۔
رشید ناز 3 ماہ تک افغانستان میں رہتے جہاں وہ ایک کمرے میں رہائش اختیار کیےہوئے تھے۔ افغانستان سے میں پھل بھیجتا تھا اور پشاور میں والد ان پھلوں کو لے کر دیگر شہروں میں بیچا کرتے تھے۔
رشید ناز فلم انڈسٹری میں آنے سے متعلق بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ 1971 میں مشرقی پاکستان میں سیلاب آیا تھا، ہم نے سوچا کہ ہم ان لوگوں کے لیے کی کر سکتے ہیں؟ ہم نے ان کے لیے ایک شو شروع کیا تھا جس میں فنڈ ریز کرتے تھے۔ اس ناٹک کا جتنا بھی چندہ جمع ہوتا تھا اسے ان سیلاب زدگان کے لیے وقف کر دیتے تھے۔ اس ناٹک سے مجھے ٹی وی سے پک کیا۔
رشد ناز نے اپنی زندگی کے پہلے ناٹک کی کمائی بنگلادیش کے ضرورت مندوں کو دے دی تھی۔ رشید ناز بتاتے ہیں کہ چونکہ دوست وغیرہ بھی فلم انڈسٹری میں ڈائریکٹرز تھے تو انہی نے مجھے اداکاری کا مشورہ دیا تھا۔
رشید ناز بتاتے ہیں کہ انڈور شوٹنگ اور آؤٹ ڈور شوٹنگ میں نے کامیابی سے کی مگر ڈبنگ میں آکر میں گھبرا گیا اور کافی مشکل پیش آئی تھی۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں آج بھی فلموں سے اسی وجہ سے بھاگتا ہوں۔
ہو سکتا ہے آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوں مگر ڈرامہ انڈسٹری کا مشہور نام حسن نعمان ہے۔ حسن نعمان نے کئی مشہور ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب سے رشید ناز کی بہو مریحہ رضوی بھی جانی مانی اداکارہ ہیں، انہوں نے بھی کئی مشہور ڈراموں میں کردار نبھایا ہے۔