ایک بار پھر مذہبی مقام کی توہین کا معاملہ ۔۔ گوردوارہ کرتارپور میں منال خان اور احسن محسن کے تصاویر بنوانے پر لوگوں کی تنقید

image

سکھوں کے مقدس مذہبی مقام گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پر تصاویر بنوانا سکھ برادی کے جذبات مجروح کرتا ہے۔

پہلے بھی اس مذہبی مقام پر ماڈلنگ اور فوٹو شوٹ کر کے جگہ کی توہین کا معاملہ پیش آچکا ہے جس کی وجہ سے سکھ برادی نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور اب اداکارہ منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام کی جانب سے تصویر بنوائی ہے جس کے بعد ایک بار پھر یہ تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

اداکارہ منال خان نے اپنے شوہرکے ہمراہ کرتارپور کے احاطے میں تصویر بنوائی جس پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مذکورہ تصویر اداکار احسن محسن اکرام نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شئیر کی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی ننکانہ صاحب کرتارپور میں ماڈلنگ کے لیے تصاویر بنوائی گئیں تھیں جس پر پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید سامنے آئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow