کسی نے پوری ویڈیو دیکھی ہی نہیں اور الزام لگانا شروع کر دیے ۔۔ نادیہ خان ایف آئی اے کی شکایت کے بعد ویڈیو کی اصلیت سامنے لے آئیں

image

آدھی معلومات یا آدھا علم نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بہت سی ویڈیوز ایسی اپ لوڈ ہوتی ہیں جو پوری نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہوتی ہے جس سے تنازعہ کھڑا ہوجاتا ہے۔

ان دنوں نادیہ خان کا ویلاگ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ گفتگو کرتی ہیں اور ان کے میک اپ سے متعلق سوالات کرتی ہیں۔

پوری ویڈیو آپ ملاحظہ کیجیئے۔

بعد ازاں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرم فاروقی تک پہنچتی ہے اور انہوں نے نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروائی۔

سوشل میڈیا پر وہی ویڈیو اب پوری شئیر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے عام شخص کی طرح گفتگو کی اور انہوں نے آخر میں یہ بھی کہا آپ ماشاءاللہ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔

اس حوالے سے نادیہ خان نے گذشتہ رات اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی جس کا عنوان اب بس بہت ہوگیا تھا۔

نادیہ خان نے اپنی آدھے گھنٹے کی ویڈیو میں انیسہ فاروقی کے ساتھ کیے جانے والے سوالات کے بارے میں بات کی اور کہا کہ انیسہ فاروقی ہماری والدہ کی جگہ ہیں۔ ​

نادیہ خان نے کہا کہ اس تقریب میں تمام ہی مشہور شخصیات کو اپنے وی لاگ میں لانے کی کوشش کررہی تھی تو انیسہ فاروقی بھی وہیں موجود تھیں ، لہٰذا میں نے اُن سے بھی سوالات کیے جس میں کسی قسم کی کوئی ٹرولنگ نہیں تھی۔

ویڈیو میں دیکھیئے انہوں نے کیا کہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow