پاکستانی شوبز انڈسٹری مشہورو معروف اداکارہ حنا الطاف کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع انہوں نے خود گزشتہ شب اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے دی۔
اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھ اکہ میری زندگی کے سب سے طاقتورانسان جنہیں میں جانتی تھی۔ میرے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے یہ کہا کہ میرے والد کیلئے دعائے مغفرت کریں۔
اور اب انکی اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جو کہ انکے نکاح کی ہے۔آپکو یاد رہے کہ معصوم اداکارہ حنا الطاف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے میرے والد ایک بیٹے کی طرح مانتے ہیں۔
وہ مجھے اکثر یہی کہا کرتے تھے کہ حنا میرا بیٹا۔ اس موقعے پر اداکارہ والد کے یہ الفاظ بتاتے ہوئے جذباتی بھی ہو گئی تھیں۔