بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے عمل کی وجہ سے چرچہ میں رہتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
شاہ رخ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا سمیت میڈیا کی خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ریاست ہریانہ کی اشوکا یونی ورسٹی کی ایک پروفیسر اشونی دیش پانڈے کی جانب سے مصر میں ٹکٹس کی بکنگ میں مسائل پیش آ رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر اپلوڈ ٹوئیٹ میں پروفیسر نے بتایا کہ مصری ٹریول ایجنٹ کو جب معلوم ہوا کہ میں شاہ رخ خان کے ملک سے ہوں، تو انہوں نے مجھے کہا کہ آپ شاہ رخ خان کے ملک سے ہیں میں آپ کا کام کر دیتا ہوں، پیسے بھلے آپ بعد میں دے دینا۔
آپ شاہ رخ خان کے ملک سے ہیں، میں شاہ رخ خان کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں۔
پروفیسر یہ سن کر نہ صرف خوش ہوئیں بلکہ انہوں نے یہ کہانی سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کی۔ یہ خبر جیسے ہی شاہ رخ خان تک پہنچی تو کنگ خان نے اس حوالے سے جو اقدام اٹھایا اس سے سب کے دل جیت لیے۔
پروفیسر نے مصر میں باقاعدہ طور پر اس ایجنٹ سے ملاقات کی اور بھارت میں ان کے واقعہ کی شہرت سے متعلق بھی بتایا۔
شاہ رخ خان کی جانب سے اپنے آٹوگراف اور کچھ لکھے ہوئے خط مصری ایجنٹ، اس کی بیٹی اور پروفیسر کے لیے بھجوائے۔ جسے دیکھ کر نہ صرف مصری ایجنٹ خوش ہوا بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا۔