ترکی کے مشہور اور تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغل غازی میں ارتک بے کا کردار نبھانے والے اداکار اے برک پیکرن اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ترکی میڈیا کے مطابق ان کو کینسر تھا۔ جس کا علاج کئی سالوں سے کیا جا رہا تھا لیکن آج ان کا انتقال ہوگیا۔
واضح رہے کہ وہ مرسن میں 1970 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی کیریر میں نہ صرف ارتک بے جیسے کردار نبھائے بلکہ حقیقی زندگی میں معذور بچوں کی کفالت کا بیڑہ بھی اٹھا رکھا تھا۔