کیا آپ جانتے ہیں کہ اذان سمیع کی شادی کس سے ہوئی ہے؟ جانیے ان کی فیملی اور بچوں کے بارے میں چند دلچسپ سچ

image

عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع جنہوں نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جو آجکل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اب تو صارفین اذان سمیع کی اداکاری اور گلوکاری سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں لیکن ان کی بیوی بچوں کے بارے میں کم ہی لوگ واقف ہیں۔ بہت سے لوگوں کو یہ بات معلوم ہی نہیں تھی کہ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

تو آج ہم اذان سمیع کے بیوی بچوں کے بارے میں جانیں گے کہ وہ کہاں ہیں اور کیا کرتے ہیں۔

اذان سمیع خان نے 20 سال کی عمر میں سال 2014 میں اپنی بچپن کی دوست 'صوفیہ بلگرامی' سے شادی کی۔اذان سمیع خان کا ایک بیٹا ہے اور ایک بیٹی ہے جس کا نام لِلی ہے۔

گلوکار اذان سمیع کی اہلیہ صوفیہ بلگرامی STOIS کمپنی کی سی ای او ہیں۔ یہ کمپنی فرم ڈیزائننگ میں مہارت رکھتی ہے۔ جبکہ اذان سمیع کے بچے اس وقت پڑھ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow