یہ سب کو گرنے سے بچا لیتی ہیں ۔۔ شازیہ منظور کی نئی مزاحیہ ویڈیو پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

image

شازیہ منظور ایک بہترین گلوکارہ ہی نہیں ہیں بلکہ آج کل تو وہ لوگوں کو گرنے سے بچانے والی محافظ بھی بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی 3 ویڈیوز خوب وائرل ہوئی ہیں۔ جگن کاظمی، علیزے شاہ اور اب سیج آغا کو گرنے سے بچایا۔ سیج آغا دراصل ایک معروف برانڈ سے منسلک ہیں جو شازیہ منظور کے ساتھ ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک دوپٹے شازیہ کی طرف لے کر جا رہے ہیں اور اچانک اس میں اٹک کر پھنس گئے ہیں۔

گلوکارہ شازیہ منظور ہاتھ میں مائیک لیے کھڑی ہیں اور ساتھ میں گانا چل رہا ہے بتیاں بجھائے رکھ دی اتنے میں اداکارہ جگن کاظم چلتے ہوئے آتی ہیں۔ وہ آکر شازیہ منظور کے پاس گر جاتی ہیں جس پر گلوکارہ انہیں اٹھا کر گلے لگا لیتی ہیں اور پھر دونوں ہنستے ہیں۔اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بہت انجوائے کیا۔

علیزے شاہ دلکش برائیڈل لباس میں گلوکار شازیہ منظور کے ہمراہ ریمپ پر واک کرنے کے لیے گئیں تھیں۔ لیکن وہ اچانک گر گئیں تھیں ان کی یہ ویڈیو تو وائرل ہوئی لیکن بعد میں شازیہ منظور نے جس طرح ان کو اٹھایا وہ بھی مداحوں کو خوب پسند آیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ علیزے کو تو انہوں نے گرایا تھا لیکن اب یہ لوگوں کو گرنے سے بچا بھی رہی ہیں۔ ان کو تو ایوارڈ ملنا چاہیے۔ کسی نے کہا کہ انڈیا میں جا کر کس کو گرائیں گی؟ تو کسی نے مزاق میں کہا کہ ان کے جیسا ہنر بھی ہونا چاہیے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow