عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس نے 5 سے 6 سال قبل ہی گائیکی شروع کی۔ اس لڑکی نے دعوی کیا کہ میں نے گلوکار اور پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان کو 14 جون 2021ء میں اپنے ایک گانے کی دھن بھیجی تھی اور کہا تھا کہ مجھے بھی کام دیں۔ البتہ
انہوں نے میرے واٹس ایپ میسجز کو نظر انداز کیا۔ لیکن حال ہی میں آنے والا کلام تو جھوم جسے عابدہ پروین اور نصیبو لعل نے گایا۔ بالکل میری بھیجی گئی دھن کے جیسا ہے۔ جسے سن کر میں حیران رہ گئی۔
مجھے احساس ہوا کہ میری دھن چوری کرلی گئی ہے۔ جب میں نے زلفی حسن سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ آپ خود دیکھ لیں میں نے آپ کے میسجز کو ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کیا۔
نرملا میگھانی مزید کہتی ہیں کہ:
''
مجھے ان سے کچھ نہیں چاہیے، گانے کا بس کریڈٹ مجھے دینا چاہیے۔ جس پر نرملا نے کمپوزر ذوالفقار جبار خان کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس نرملا کی قانونی ٹیم کی جانب سے حال ہی میں آنے والے کلام 'تو جھوم' سے متعلق کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر بھجوایا گیا ہے۔
''
البتہ پاکستانی کمپوزر کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔