شادی 17 سال کی عمر میں ہو گئی تھی ۔۔ والدہ کی وفات نے اداکارہ زرنش خان کو کس طرح بدل کر رکھ دیا؟

image

پاکستانی پرستار اکثر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت بھی جانے جاتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے ماضی کو یاد رکھتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی اداکارہ کے بارے میں بتائیں گے۔

اداکارہ زرنش خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا نام ہے جو کہ پاکستانیوں ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

اداکارہ زرنش خان ک شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ بہت کم عرصے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔ 16 اگست 1993 کو کراچی میں پیدا ہونے والی زرنش خان نے سسرال میرا میں کردار ادا کیا تھا جو کہ ان کی پہچان بنا۔

زرنش کی دو بہنیں مزید ہیں جبکہ ایک بھائی بھی ہے۔ زرنش خان کی والدہ کا انتقال 2015 میں ہوا تھا جب انہیں بہترین اداکاری کا ایوارڈ ملا تھا۔

زرنش کا تعلق ایک پٹھان گھرانے سے ہیں اور ہم سب جانتے ہیں کہ جس طرح ایک قوم میں ثقافتی اور سماجی حدود ہوتی ہیں بالکل اسی طرح پٹھان قوم میں بھی ثقافتی اور سماجی حدود ہیں، لیکن زرنش کے والد نے انہیں ہر موقع پر نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ ہر موقع پر بیٹی کے قدم کو سراہا بھی۔

چونکہ زرنش گھر میں سب سے چھوٹی ہیں اسی لیے وہ شرارتیں کر کے بھی بچ جاتی ہیں، والد کی چہیتی ہونے کی وجہ سے بھی وہ اپنی بات منوا لیتی ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ کے شو میں بات چیت کرتے ہوئے زرنش کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ایک دعا مانگی ہے کہ میرے ماں باپ کو کچھ نہ ہو، لیکن میری امی کے انتقال کا وقت ایسا تھا جس نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا۔ لیکن میرے ابو اور بہنوں نے مجھے سنبھلنے میں مدد دی، اور سمجھایا کہ اس دنیا سے جانے کے لیے ہی آئے ہیں۔

میں امی کی لاڈلی تھی، غصہ بہت آتا تھا، مگر امی کی وفات کے بعد جب ابو سے بات چیت ہوئی اور بہنوں نے سمجھایا تو مجھے ایک وہ سوچ ذہن میں آئی جس نے مجھے شکر ادا کرنے کا موقع دیا۔ جب امی کا انتقال ہوا تو ان کے چہرے پر اطمینان والی مسکراہٹ تھی۔ اس کے بعد میں مکمل طور پر مختلف انسان ہوں۔

یہ بات بھی بہت کم لوگ جانے ہیں کہ زرنش خان کی شادی 17 سال کی عمر میں ہی ہو گئی تھی۔ زرنش کے شوہر اور زرنش بچپن ہی سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ زرنش اپنے شوہر کے ساتھ دبئی میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ میں شادی شدہ ہوں اور اپنے شوہر کے ساتھ دبئی میں رہ رہی ہوں۔ خوش قسمتی سے میری فیملی بہت سپورٹ کرتی ہے ۔ میں نے بچپن ہی سے مختلف پروفیشنز کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن ہر چھ ماہ بعد پروفیشن تبدیل ہوجاتا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کے شوہر اور والد دونوں ہی کافی سپورٹ کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow