یہ مجھے تھپڑ بھی مار دیں تو کچھ نہیں کہوں گا ۔۔ ایسا کیا ہوگیا جو فیصل قریشی نے نعمان اعجاز کو یہ جواب دیا؟

image

نعمان اعجاز یہ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کا وہ نا م ہے جن سے بچہ بچہ واقف ہے۔ اب پچھلے کچھ دن سے ہمارے سامنے خبریں آ رہی ہیں کہ نعمان اعجاز اور مشہور اداکار فیصل قریشی کے درمیان بہت سخت لڑائی کسی بات کو لیکر ہوئی۔

لیکن اب فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ نعمان اعجاز ان کی زندگی میں بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔

اور وہ ان کی جان، استاد اور بڑے بھائی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اگر انہیں سب کے سامنے تھپڑ بھی لگا دیں تو ان کے منہ سے ایک الفاظ نہیں نکلے گا۔

یہی نہیں بلکہ میرے کچھ بڑے انڈسٹری میں ہیں جن کی وجہ سے میں نے آج جو کچھ سیکھا اور جو کچھ میں ہو وہ سب ان کی وجہ سے ہوں، اور میری کامیابیوں میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

مزید یہ کہ خیر بھائی آپ خود حکم کرتے میں سر کے بل چل کر اپ کے پاس آ جاتا ۔اب آپکو بتاتے ہیں کہ یہ سارا معاملہ ہوا کیوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ نعمان اعجاز نے اپنے مداح سے کہا کہ میرے اپنے شو میں فیصل قریشی اس لیے نہیں آتے۔

کیونکہ وہ مصروف رہتے ہیں۔اس بیان پر سوشل میڈیا پرغلط خبریں چلائی گئیں جس کی وجہ سے دونوں میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔

واضح رہے اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کا کیا کہنا ہے آپ ان کمینٹس سے اندازہ لگا سکتے ہیں۔

مگر یہاں یہ بات کرنا بی بہت ضرور ی ہے کہ کیا شوبز انڈسٹری میں فنکاروں میں واقعی میں اتنی عزت کی جاتی ہے کیونکہ آئے روز ہمیں سنائی دیتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں لوگ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں لگے رہتے ہیں۔

لیکن یہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ ابھی کچھ ہی دن پہلے ہی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں جو عزت افزائی دیکھنے میں آئی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ادب، عزت پاکستانیوں کا شیوہ ہمیشہ سے ہی رہا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ جب "تو جھوم" کے سیٹ پر آبدہ پروین آئیں تو انہوں نے نصیبو لال کے پاؤں کو ہاتھ لگایا اور ہاتھ چومے جس پر نصیبو لال منع کرتی رہیں اور پھر انہوں نے بھی آگے بڑھ کر ان کے پاؤں کو ہاتھ لگایا۔

اور جھک کے پوچھا میڈم اجازت ہے تو گانا گانا شروع کریں جس پر انہوں نے بھی جھک کر ہی انتہائی معدبانہ انداز میں اجازت دی۔

آخر میں بس یہاں یہ کہنا چاہیں گے وہ کہتے ہیں نا کہ عزت دینے سےآپ کی عزت کم نہیں ہوتی تو بالکل یہاں بھی ایسا ہی ہوا ان کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow