پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو اس وقت گوجر خان میں جلسہ کرنے میں
مصروف ہیں جہاں تقریر کرتے ہوئے وہ جذباتی ہوکر رو پڑے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آنسو بلاول کے چہرے پر موجود ہیں اور وہ عوام کی تکلیفوں کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑتے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ میں بلاول تقریر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ “ہمیں عوام کو ان کے روزگار کا حق دلوانا ہے اور قائد عوام کے خواب کو مکمل کرنا ہے“
اس کے علاوہ بلاول موجودہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہیں کہ روزگار عوام کا حق ہے جو پی ٹی آئی کی وجہ سے چھینا گیا ہے۔ ایک معاشی بحران پیدا کیا گیا ہے جبکہ عوام حکمرانوں کی نالائقی اور ان کے غلط فیصلوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ گوجر خان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ “آپ لوگ بجلی کے بلوں سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء میں ٹیکس دیتے ہیں جبکہ موجودہ معاشی نظام غریب کو تکلیف اور امیر کو ریلیف دے رہا ہے“