ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو یہ دعائیں مانگنے لگے ۔۔ ندا یاسر، یاسر نواز اور احسن خان عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

image

کراچی میں موجود عبداللہ شاہ غازی کا مزار جہاں لوگ اکثر اپنی دلی مرادیں لیکر آتے ہیں، کہا یہ جاتا ہے کہ یہاں سے ہر انسان کی مراد پوری ہو جاتی ہے۔ اور اب پاکستان کی مشہور شوبز شخصیات بھی اس مزار پر جانے لگیں ہیں۔

گزشتہ روز کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم چکر کی پوری کاسٹ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچی ہے۔ ان اداکاروں میں ندا یاسر، ان کے شوہر یاسر نواز اور احسن خان شامل تھے۔

انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقعے پر مزار پر موجود دیگر لوگوں کو انہیں اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی محسوس کی۔ یہی نہیں لوگوں نے ان مشہور اداکاروں کے ساتھ بے انتہا سیلفیاں بھی کھینچوائیں۔

واضح رہے کہ اس عید الفطر پر ان کی فلم چکر سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔ پوری فلم کاسٹ کے مزار پر آنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اپنی نئی آنے والی فلم مکی کامیابی کیلئے دعائیں مانگنے گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow