سوشل میڈیا پر اداکارہ مشی خان اور ریحام خان کے درمیان لفظی جنگ تاحال جاری ہے۔ مشی خان آئے روز ویڈیو بیان اپ لوڈ کر کے ریحام خان کو یہ یاد دلانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ کون ہیں اور پہلے ریحام خان کو کون جانتا تھا۔
خیال رہے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مشی خان کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا کہ آپ عمران خان کی وہی دوست نہیں جس کو میں نے اپنی فلم جانان میں پھپو کاسٹ کیا تھا؟ جس پر مشی خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ عمران خان کی دوست نہیں بلکہ ان کی پرستار ہیں۔
اب مشی خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو پیغام ریحام خان کے لیے جاری کیا ہے جس میں انہوں نے انہیں ماضی کا بہت کچھ یاد دلایا۔
مشی خان نے کہا کہ وہ کہتے ہیں نہ کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو، میں یہاں چند چیزیں واضح کرنا چاہتی ہوں وہ یہ کہ ریحام خان اپنی ٹوئٹس میں مجھے ایک تیسرے درجے کا شخص ظاہر کر رہی ہیں کہ جیسے وہ مجھے جانتی ہی نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تو ریحام خان صاحبہ میں آپ کی گجنی کی یادداشت واپس لے کر آنا چاہتی آتی ہوں کہ سال 2013 میں جب برطانیہ سے اسلام آباد لینڈ کی تھیں تو سب سے پہلے آپ میرے مارننگ شو میں تشریف لائی تھیں اور میں نے آپ کا بہت اچھا تعارف کرایا تھا۔
اداکارہ نے ریحام سے متعلق بتایا کہ اُس وقت آپ بہت خوش ہوئی تھیں اور آپ نے کہا تھا کہ آپ کسی چینل پر بطور اینکر کام کریں گی۔ پھر آپ ایک نجی چینل کے ساتھ وابستہ ہوگئیں، اور ہر 6 ماہ بعد آپ کا چینل بدل جاتا تھا۔ مشی خان نے بتایا کہ پھر آخر کار آپ کی عمران خان صاحب سے شادی ہوئی اور پھر آپ کو دنیا بھر میں شہرت ملی یہ آپ کو تسلیم کر لینا چاہیئے۔
مشی خان کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں آپ مجھے ایک سوئٹ ہوم کے فنکشن میں ملی جہاں ہم دونوں مہمان تھے جب آپ نے کہا تھا کہ آپ ایک فلم بنا رہی ہیں جس پر میں نے کہا 'او کے' کہا تھا۔
پھر ہدایتکار عمران رضا کاظمی نے مجھے اپنے پروجیکٹ irkfilms میں کام کی آفر کی۔ تو میں آپ سے یہی کہوں گی کہ اس طرح نہ کریں کہ آپ مجھے جانتی یا پہچانتی نہیں۔
ویڈیو دیکھیں۔